Urdu News

ملیکا شیراوت نے اپنے کیریئر کا آغاز کس طور پرکیا؟سالگرہ پر خاص تحریر

بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شیراوت

بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شیراوت 24 اکتوبر 1972 کو ہریانہ میں پیدا ہوئیں۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد، ملیکا نے اداکاری کو اپنے کیریئر کے طور پر منتخب کیا۔ان کا اصل نام ریما لامبا تھا، لیکن انہوں نے فلموں میں آنے سے پہلے اپنا نام بدل کر ملیکا شیراوت رکھ لیا۔

ملیکا نے اپنے کیریئر کا آغاز کچھ اشتہارات میں بطور ماڈل کیا۔ اس کے بعد ملیکا نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2002 کی فلم ‘جینا صرف میرے لیے’ سے کیا۔

وہ اس فلم میں ایک چھوٹے سے کردار میں نظر آئیں۔ 2004 میں ملیکا کو فلم ‘مرڈر’ میں مرکزی اداکارہ کے طور پر کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں ملیکا نے عمران ہاشمی کے ساتھ کئی ہاٹ سین دیے۔

اس کے بعد ملیکا نے بالی ووڈ اور ہالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کیا جن میں کس کس کی قسمت، بچ کے رہنا رے بابا، ڈرنا ضروری ہے، شادی سے پہلے، پیار کے سائیڈ ایفیکٹس، خواہش، ویلکم، ڈبل دھمال، دی متھ اینڈ ڈرٹی پولیٹکس وغیرہ شامل ہیں۔

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کی وجہ سے اپنی خاص پہچان بنانے والی اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں۔ ملیکا شیراوت کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے 1997 میں پائلٹ کرن سنگھ گل سے شادی کی لیکن یہ شادی کامیاب نہ ہو سکی اور دونوں میں طلاق ہو گئی۔

Recommended