Urdu News

فلم ‘فائٹر’ کے سیٹ پر ریتک روشن کا نیا لک ، جانیئے کیسا ہے لک؟

فلم اداکارریتک روشن ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی آنے والی فلم ’فائٹر ‘ کو لے کر بھی سرخیوں میں ہیں۔ اس فلم میں ریتک کے ساتھ اداکارہ دیپیکا پادوکون اور انیل کپور بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ ریتک روشن اس وقت آسام میں اس فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس دوران سیٹ سے ان کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں ، جن میں ریتک اپنے ڈیشنگ اوتار میں ہینڈسم نظر آ رہے ہیں۔

فلم فائٹر بھارت کی پہلی فضائی ایکشن فلم ہوگی۔ فلم میں ریتک کے ساتھ دیپیکا پادوکون بھی زبردست ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔ فلم کی کہانی ہندوستانی حالات پر مبنی ہے اور ملک کی مسلح افواج کی بہادری ، قربانی اور حب الوطنی کو سلام پیش کرتی ہے۔ ’فائٹر‘ایک بہترین فلم ہوگی جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کررہے ہیں۔ یہ فلم 25 جنوری 2024 کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

Recommended