Urdu News

پٹھان کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان نے منت کی بالکونی سے مداحوں سے کہا- شکریہ

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو لے کر لوگوں میں زبردست کریز ہے۔ فلم تیزی سے کمائی کر رہی ہے۔ لوگوں نے برسوں بعد دیپیکا پادوکون اور شاہ رخ خان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بہت پسند کیا ہے، جب کہ جان ابراہم نے ولن کے طور پر دل جیت لیے ہیں۔ فلم کو ملنے والے رسپانس سے شاہ رخ بہت خوش ہیں۔

اتوار کی شام انہوں نے منت کی بالکونی سے مداحوں کو ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہا اور مل کر فلم کی کامیابی کا جشن منایا۔ انہوں نے گانے کے سگنیچرا سٹیپ کرتے ہوئے “جھومے جو پٹھان” پر ڈانس بھی کیا۔ شاہ رخ خان کو سیاہ ٹی شرٹ، ٹریک پینٹ اور بندنا میں ملبوس دیکھا گیا۔

شاہ رخ نے مداحوں سے ملاقات کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا، ” پٹھان کے گھر کیمہمان نوازی… میرے سبھی مہمانوں کو میرا سنڈے پیار سے بھر دینے کیلئے شکریہ بہت بہت شکریہ اور پیار ۔

دریں اثنا، دیپیکا کو اتوار کی شام ممبئی کے گیٹی گلیکسی میں بھی دیکھا گیا۔

فلم نے اپنے ابتدائی چار دنوں میں دنیا بھر کے باکس آفس پر 429 کروڑ کی کمائی کی۔ بھارت میں فلم کا کلیکشن 250 کروڑ سے تجاوز کر گیا۔

Recommended