Categories: تفریح

ہما قریشی دہلی میں 100 بیڈ کا کووڈ اسپتال بنوائیں گی

ہما قریشی دہلی میں 100 بیڈ کا کووڈ اسپتال بنوائیں گی

بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی کورونا وبا کے وقت عوام کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں اور وہ دہلی میں 100 بیڈ کا کووڈ اسپتال بنوانے جا رہی ہیں کورونا وبا سے پورے ملک میں ہاہاکار مچا ہوا ہے اس مشکل وقت میں بالی وڈ اور ٹی وی انڈسٹری کے فنکاروں کی مدد کے لیے آگے آ رہے ہیں ہما قریشی بھی عوام کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں۔

ہما این جی او کے ساتھ مل کر دہلی میں 100 بیڈ کی کووڈ میڈیکل فیسیلٹی بنوائیں گی۔ہما قریشی نے گلوبل چائلڈ رائٹس آرگنائیزیشن ’سیو دی چلڈرین‘ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔اس ادارے کے ساتھ ہما دہلی میں ایک عارضی اسپتال بنانے میں سرگرم ہیں۔اس عارضی اسپتال میں 100 بیڈ اور ایک آکسیجن پلانٹ ہوگا۔

اس پروجیکٹ میں گھر پر علاج کروانے کووڈ-19 مریضوں کے لیے میڈیکل کٹ بھی دیے جائیں گے، اس میں ڈاکٹر کا کنسلٹیشن اور سائیکو سوشل تھیرپسٹ شامل ہے، جس سے مریض پوری طرح صحت یاب ہو سکے۔

ہما قریشی نے ایک ویڈیو شیئر کرکے عوام سے ڈونیٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ویڈیو میں ہما نے کہا،’آپ سبھی کی طرح اس وبا کی دوسری لہر سے میں بھی تکلیف میں ہوں اور خوفزدہ ہوں۔اب یہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کا وقت ہے۔میں نے ’سیو دی چلڈرن‘ سے ہاتھ ملایا ہے۔جیسا کہ آپ سبھی کو معلوم ہے کہ دہلی میں میڈیکل سسٹم کے اوپر بہت بوجھ ہے، ہمارے دارالحکومت کو مدد کی ضرورت ہے۔

گزشتہ کچھ ہفتوں میں، ہم ’سیو دی چلڈرن‘ کے ساتھ مل کر خاص پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ہم شہر میں 100 بیڈ کی ایک کووڈ میڈیکل فیسیلِٹی بنانے کا پلان کر رہے ہیں۔

اس ایمرجنسی میڈیکل فیسیلٹی میں تجربہ کار میڈیکل پروفیشنلس، دوائیں اور اس کا اپنا آکسیجن پلانٹ ہوگا جو مریض گھر پر ہیں، انھیں ہم ایک کووڈ کیئر کٹ کے ساتھ ٹیلیکنسلٹیشن اور کافی کچھ دیں گے۔میں اور میرا خاندان ڈونیٹ کر چکا ہے لیکن ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ہر تعاون ایک زندگی بچائے گا اور کوئی ڈونیشن چھوٹی نہیں ہے۔اس لیے پلیز، میں آپ سے ہماری اور ایک دوسرے کی مدد کی اپیل کرتی ہوں‘۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago