Urdu News

اپنی بیماری کو لے کر سمونا کا بڑا انکشاف کہا: میں 10 سال سے جدوجہد کر رہی ہوں

Sumona Chakravarti

اپنی بیماری کو لے کر سمونا کا بڑا انکشاف کہا: میں 10 سال سے جدوجہد کر رہی ہوں

'دی کپل شرما شو' فیم سمونا چکرورتی سوہل نے سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ سمونا کا کہنا ہے کہ وہ 10 سال سے اینڈومیٹرائیوسس بیماری سے لڑ رہی ہیں۔ سمونا نے لکھا – 'میں نے گھر پر پراپر ورزش کی ۔ بوریت کی وجہ سے کئی بار میں خود کو مجرم سمجھتی ہوں۔ میں بے روزگار ہو سکتی ہوں اور پھر بھی اپنے اہل و عیال کے لئے گزر بسرکے لیے اہل ہوں۔ کبھی کبھی میں اپنے آپ کو مجرم سمجھتی ہوں خاص طور پر جب پی ایم ایس کی وجہ سے خود کو لو محسوس کرتی ہوں۔ موڈ سوئنگس نے مجھے اندر سے جھکجھور کر رکھ دی اہے ۔ میں کچھ ایسا شیئر کرنا چاہتی ہوں جو اس سے پہلے میں نے کبھی نہیں کیا ہو۔ میں 2011سے اینڈو میٹریو سس بیماری سے نبرد آزما ہوں ۔ 

 میں کئی سالوں سے چوتھے اسٹیج پر ہوں۔ لاک ڈاؤن میرے لئے جذباتی طور پر مشکل رہا ہے۔ آج میں نے کام کیا اور اچھا لگا ۔ سوچا کہ مجھے اپنا احساس شیئرکرنا چاہئے کہ ہر چمکتی ہوئی چیز سونا نہیں ہوتی۔ہم سب اپنی زندگی میں کسی نہ کسی چیز سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ہم سب کے پاس اپنی اپنی لڑائی ہے۔ ہم نقصان ، درد ، غم ، تناؤاور نفرت سے دوچار ہیں۔ لیکن آپ کو پیار ، شفقت اور ہمدردی کی ضرورت ہے۔ اس طرح کا نوٹ شیئرکرناآسان نہیں تھا۔ یہ میرے کنفرٹ زون سے باہر ہے۔ اگر یہ پوسٹ آپ کے چہرے پر مسکراہٹ لائے یا آپ اس سے متاثر ہوں تو میری تحریر درست ہے۔'

سمونا کے اس انکشاف نے سب کو حیران کردیا۔ اسی کے ساتھ ہی ، ان کے بہت سارے پرستاروں نے سمونا کی اس پوسٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ سمونا چکرورتی تفریحی صنعت میں ایک مشہور چہرہ ہیں۔ انہوں نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے متعدد مشہور سیریلز میں کام کیا ہے ، جن میں قسم سے ، کستوری ، خوابوں سے بھر پور نینا ، بڑے اچھے لگتے ہیں ، یہ ہے عاشقی ، جمائی راجہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی کامیڈی شوز میں بھی نظر آچکی ہیں۔ سمونا نے ٹیلی ویژن کے علاوہ فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا ہے۔ وہ عامر خان کی اداکاری میں 'من' ، رنویر کپور اداکاری ، 'برفی' ، سلمان خان کی'کِک' جیسی فلموں میں بھی نظر آئیں ہیں۔

Recommended