Urdu News

اپنے بیٹے کی اداکاری سے متاثر ہو کر امیتابھ بچن نے ابھیشیک کو اپنا جانشین قراردیا

اپنے بیٹے کی اداکاری سے متاثر ہو کر امیتابھ بچن نے ابھیشیک کو اپنا جانشین قراردیا

بالی ووڈ کے جونیئر بچن ان دنوں اپنی آنے والی فلم دسویں کو لے کر کافی بحث میں ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے، جس میں ابھیشیک ایک کم پڑھے لکھے قیدی لیڈر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں اور جیل میں رہتے ہوئے وہ دسویں کے امتحان کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس ٹریلر کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی ابھیشیک کی اداکاری کی تعریف کر رہا ہے۔

وہیں ابھیشیک بچن کے والد اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی ان کی اداکاری سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ امیتابھ بچن بیٹے ابھیشیک بچن کی اداکاری سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے ابھیشیک بچن کو اپنا جانشین بھی قرار دے دیا۔ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے والد ہری ونش رائے بچن کی چند سطریں لکھی ہیں۔اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے فلم ’دسویں‘ کے ٹریلر کا لنک شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ ’میرا بیٹا، بیٹا ہونے سے میرا وارث نہیں بنے گا؛ جو میرا وارث ہو گا وہ میرا بیٹا ہو گا۔ ہری ونش رائے بچن…… اس کے آگے بگ بی لکھتے ہیں، 'ابھیشیک تم میرے جانشین ہو – بس یہ کہا، !امیتابھ بچن کا یہ انداز مداحوں کو بہت پسند ہے اور ان کی پوسٹ پر   ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

Recommended