Categories: تفریح

اپنے بیٹے کی اداکاری سے متاثر ہو کر امیتابھ بچن نے ابھیشیک کو اپنا جانشین قراردیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بالی ووڈ کے جونیئر بچن ان دنوں اپنی آنے والی فلم دسویں کو لے کر کافی بحث میں ہیں۔ حال ہی میں ان کی فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے، جس میں ابھیشیک ایک کم پڑھے لکھے قیدی لیڈر کے کردار میں نظر آ رہے ہیں اور جیل میں رہتے ہوئے وہ دسویں کے امتحان کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس ٹریلر کو دیکھنے کے بعد ہر کوئی ابھیشیک کی اداکاری کی تعریف کر رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وہیں ابھیشیک بچن کے والد اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی ان کی اداکاری سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ امیتابھ بچن بیٹے ابھیشیک بچن کی اداکاری سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے ابھیشیک بچن کو اپنا جانشین بھی قرار دے دیا۔ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے والد ہری ونش رائے بچن کی چند سطریں لکھی ہیں۔اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے فلم ’دسویں‘ کے ٹریلر کا لنک شیئر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ ’میرا بیٹا، بیٹا ہونے سے میرا وارث نہیں بنے گا؛ جو میرا وارث ہو گا وہ میرا بیٹا ہو گا۔ ہری ونش رائے بچن…… اس کے آگے بگ بی لکھتے ہیں، 'ابھیشیک تم میرے جانشین ہو – بس یہ کہا، !امیتابھ بچن کا یہ انداز مداحوں کو بہت پسند ہے اور ان کی پوسٹ پر   ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago