Urdu News

شمالی کوریا میں ایک کپ کافی کی قیمت 100 ڈالر اور چائے70 ڈالر کی

شمالی کوریا میں ایک کپ کافی کی قیمت 100 ڈالر

شمالی کوریا میں ایک کپ کافی کی قیمت 100 ڈالر اور چائے70 ڈالر کی

سیﺅل،21جون(انڈیا نیرٹیو)

کچھ دن پہلے شمالی کوریا کے رہ نما کم جونگ ان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملک کو خراب معاشی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اشیائے خوردو نوش کی قلت ہے۔کرونا وائرس کی وجہ سے سرحدوں کی بندش کے نتیجے میں معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔؎

دوسری طرف مبصرین کا کہنا ہے شمالی کوریا میں غذائی قلت اور مہنگائی کی ایک بنیادی وجہ جوہری پروگرام کے خلاف عاید کی جانے والی پابندیاں ہیں۔گزشتہ جمعرات کو کم جونگ ان نے اس بحران کے حل کے لیے موثر اقدامات کا وعدہ کیا۔ مگر انہیں مشکل حالات کا سامنا ہے اور ان کے پاس آپشنز بہت کم ہیں۔

شمالی کوریا کا زراعت کا شعبہ گذشتہ سال ہونے والے نقصان کی نسبت قدرے بہتر ہے۔ گھریلو اشیائے خوردونوش کی درآمد کو تبدیل کرنا مشکل ہوسکتا ہے کیونکہ سرحدیں کرونا وائرس کی وجہ سے بند ہیں۔مقامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دارالحکومت پیانگ یانگ میں کچھ بنیادی اشیاکی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول اور ایندھن کی قیمتیں اب بھی نسبتا مستحکم ہیں لیکن چینی ، سویا بین آئل اور آٹے جیسی درآمدی اشیا کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہوا۔امریکی ٹی وی ’سی این این‘ کے مطابق حالیہ مہینوں میں کچھ مقامی طور پر تیار کردہ اشیا کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پیانگ یانگ کے رہائشیوں نے بتایا کہ ٹونگل مارکیٹ میں آلو کی قیمتیں تین گنا بڑھ گئیں۔یہاں مقامی اور غیر ملکی دونوں ہی خریداری کرتے ہیں۔

Recommended