فلم’غدر۔2‘ کے ڈائریکٹر کو معافی مانگنی پڑی، سنی- امیشا کے ایک سین پرہوا تھا تنازعہ
سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم ’غدر- 2‘ اگست کے مہینے میں سینما گھروں میں دستک دینے والی ہے۔ تقریباً 22 سال بعد یہ جوڑی ایک بار پھر سیکوئل کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی کرے گی تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔ حال ہی میں شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی نے فلم کے ایک سین پر اعتراض ظاہر کیا تھا جس پر فلم کے ہدایت کار انل شرما نے معافی مانگ لی ہے۔
اس بات کا انکشاف خود فلم کے ڈائریکٹر انل شرما نے کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے ٹوئٹر پر ایک بیان دیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہم کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتے تھے۔ چنڈی گڑھ گردوارہ صاحب میں غدر۔2 کی شوٹنگ کے بارے میں کچھ دوستوں کو غلط فہمی ہوئی ہے۔
اس کی وضاحت پیش کر رہے ہیں۔’سرو دھرم سمبھاو، سب دھرم سدبھاؤ‘ایک سبق ہے جو میں نے سیکھا ہے اور یہ ہماری ٹیم کا اصول ہے۔
دراصل، شرومنی گرودوارہ نے ‘غدر-2‘ کے ایک سین پر اعتراض کیا ہے، جس کی شوٹنگ گرودوارے میں ہوئی تھی۔ اس سین میں سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل ایک دوسرے سے گلے ملتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
شرومنی گرودوارہ کے اعتراض کے بعد ڈائریکٹر انل شرما نے معافی مانگ لی ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے لکھا، ”سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا سین گرودوارے کے باہر شوٹ کیا گیا تھا۔ میں اور میری پوری یونٹ ہر ایک کے مذہبی جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ ہمارا ارادہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہے، لیکن اگر کسی کو تکلیف پہنچی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں“۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…