Categories: تفریح

انوراگ کشیپ ، تاپسی پنو اور دیگراہم شخصیات کے ٹھکانوں پردوسرے دن بھی انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری

انوراگ کشیپ ، تاپسی پنو اور دیگراہم شخصیات کے ٹھکانوں پردوسرے دن بھی انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری

ممبئی ، 04 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

2018 میں بند ہوئے 'فینٹم فلمس پروڈکشن ہاوس' کے مالکان میں شامل فلم ساز اور ہدایت کار انوراگ کشیپ کے علاوہ وکاس بہل،مدھو منٹینا اور اداکارہ تاپسی پنو وغیرہ کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس محکمہ کی چھاپہ ماری مسلسل دوسرے دن جمعرات کے روز بھی جاری ہے۔ انکم ٹیکس ٹیم نے انوراگ کشیپ اور تاپسی پنو کے مکانات اور دفاتر سے 3 لیپ ٹاپ اور 4 کمپیوٹر برآمد کئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ، فینٹم فلمس سے وابستہ افرادکے یہاںتیسرے روز جمعہ کے دن بھی چھاپہ مار کارروائی جاری رکھ سکتے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک انکم ٹیکس ٹیم نے چھاپہ ماری کے بارے میں میڈیا کو کوئی سرکاری معلومات نہیں دی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس ٹیم نے 20 دن قبل فینٹم فلمس کے مالکان کونوٹس جا ری کرفینٹم فلمس کی مالی آمدنی اور اس پر ادا کیے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات پیش کرنے کے لیے کہا تھا۔

اس کے بعد فینٹم فلمس کے ذریعہ تفصیلات بھیج بھی دی گئیں لیکن محکمہ انکم ٹیکس اس سے مطمئن نہیں تھا۔ اسی وجہ سے محکمہ انکم ٹیکس نے بدھ کے روز انوراگ کشیپ ، وکاس بہل ، مدھو منٹینا ، تاپسی پنو اور دیگرکے ممبئی اور پونے واقع 22 مقامات پر چھاپہ ماری کی۔

بدھ کے روز انکم ٹیکس ٹیم نے انوراگ کشیپ اور تاپسی پنو سے 6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔ جمعرات کے روز انکم ٹیکس ٹیم اندھیری کے علاقے میں واقع ایک دفتر میں چھاپہ ماری کی کارروائی کررہی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago