Urdu News

اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو دو سو کروڑ دھوکہ دہی کیس میں عبوری ضمانت

اداکارہ جیکلین فرنانڈیز

نئی دہلی، 26 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو رین بیکسی کے سابق پروموٹر شیویندر سنگھ کی بیوی ادیتی سنگھ کے ساتھ 200 کروڑ روپے کی  دھوکہ دہی کے الزام میں عبوری ضمانت دے دی ہے۔

سمن جاری ہونے کے بعد  جیکلین فرنانڈیز آج پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہوئیں، جس کے بعد عدالت نے ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا۔

گذشتہ31 اگست کو عدالت نے  جیکلین فرنانڈیز کے خلاف دائر ضمنی چارج شیٹ کا نوٹس لیاتھا۔ 17 اگست کو ای ڈی نے سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی تھی۔

ای ڈی نے سپلیمنٹری چارج شیٹ میں جیکلین کو ملزم بنایا ہے۔ ای ڈی نے اپریل میں اس معاملے میں جیکلین کی 7 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔

ای ڈی کی چارج شیٹ کے مطابق اس معاملے کے اہم ملزم سکیش چندر شیکھر نے 5 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زیادہ کے تحائف دیے تھے۔ سکیش اپنی ساتھی پنکی ایرانی کے ذریعے جیکلین کو تحائف پہنچاتا تھا۔ ان تحائف میں 52 لاکھ روپے کا گھوڑا اور 9 لاکھ روپے کی پارسی بلی شامل ہے۔

Recommended