Urdu News

لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا مسئلہ ایک بارپھرگرمایاسوشل میڈیا پر،کیا ہے وجہ؟

لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا مطالبہ

کرینہ کپور خان اور عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا رواں ماہ 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ لیکن اس سے پہلے ایک بار پھر اس فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ سوشل میڈیا پر اٹھنے لگا ہے۔ دراصل لال سنگھ چڈھا کی مرکزی اداکارہ کرینہ کپور خان کا ایک پرانا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

درحقیقت کرینہ کا یہ بیان ایک انٹرویو کے دوران دیا گیا تھا، جس میں ان سے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا، جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھاکہ یہ لوگوں پر منحصر ہے۔ اگر آپ کو ہماری فلموں سے کوئی مسئلہ ہے تو ہماری فلمیں مت دیکھیں، آپ کو کسی نے مجبور نہیں کیا ہے۔ اگر آپ کو اسٹار کڈز پسند نہیں تو ہماری فلمیں نہ دیکھیں۔

کرینہ کے اس بیان کے علاوہ عامر خان کا ایک بیان بھی وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’وہ بھارت میں رہنے سے ڈرتے ہیں۔ دونوں اداکاروں کے بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فلم کے دونوں مرکزی اداکاروں کے بیانات سے صارفین کا غصہ ایک بار سے بھڑک اٹھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اب فلم لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ ’لال سنگھ چڈھا‘ سال 1994 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی کامیاب فلم ’فوریسٹ گمپ‘ پر مبنی ہے۔ اس فلم کی کہانی فارسٹ گمپ نامی کردار کے گرد گھومتی ہے۔ جو دماغی طور پر اگرچہ ہی پوری طرح سے مکمل نہیں ہے، لیکن اس نے زندگی میں کئی موڑ آیسے آتے ہیں، جہاں وہ خود کو بہترین ثابت کرکے آگے بڑھتا جاتا ہے۔ فلم کو عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس نے پروڈیوس کیا ہے، جب کہ ہدایت کار ادویت چندن ہیں۔

Recommended