Categories: تفریح

لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا مسئلہ ایک بارپھرگرمایاسوشل میڈیا پر،کیا ہے وجہ؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کرینہ کپور خان اور عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا رواں ماہ 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ لیکن اس سے پہلے ایک بار پھر اس فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ سوشل میڈیا پر اٹھنے لگا ہے۔ دراصل لال سنگھ چڈھا کی مرکزی اداکارہ کرینہ کپور خان کا ایک پرانا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
درحقیقت کرینہ کا یہ بیان ایک انٹرویو کے دوران دیا گیا تھا، جس میں ان سے بالی ووڈ میں اقربا پروری کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا، جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھاکہ یہ لوگوں پر منحصر ہے۔ اگر آپ کو ہماری فلموں سے کوئی مسئلہ ہے تو ہماری فلمیں مت دیکھیں، آپ کو کسی نے مجبور نہیں کیا ہے۔ اگر آپ کو اسٹار کڈز پسند نہیں تو ہماری فلمیں نہ دیکھیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کرینہ کے اس بیان کے علاوہ عامر خان کا ایک بیان بھی وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’وہ بھارت میں رہنے سے ڈرتے ہیں۔ دونوں اداکاروں کے بیانات سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فلم کے دونوں مرکزی اداکاروں کے بیانات سے صارفین کا غصہ ایک بار سے بھڑک اٹھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اب فلم لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اہم بات یہ ہے کہ ’لال سنگھ چڈھا‘ سال 1994 میں ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ کی کامیاب فلم ’فوریسٹ گمپ‘ پر مبنی ہے۔ اس فلم کی کہانی فارسٹ گمپ نامی کردار کے گرد گھومتی ہے۔ جو دماغی طور پر اگرچہ ہی پوری طرح سے مکمل نہیں ہے، لیکن اس نے زندگی میں کئی موڑ آیسے آتے ہیں، جہاں وہ خود کو بہترین ثابت کرکے آگے بڑھتا جاتا ہے۔ فلم کو عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس نے پروڈیوس کیا ہے، جب کہ ہدایت کار ادویت چندن ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago