Urdu News

نیلے رنگ کی ٹرانسپیرینٹ بریلیٹ پہننے پر ٹرولرس کے نشانے پر آئیں جاہنوی کپور

بالی ووڈ کی 'دھڑک' گرل جاہنوی کپور

بالی ووڈ کی 'دھڑک' گرل جاہنوی کپور نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصویروں میں جاہنوی نیلے رنگ کے ٹرانسپیرینٹ بریلیٹ لْک جمپ سوٹ میں نظر آ رہی ہیں۔ان کا یہ لباس آف شولڈر ہونے کے ساتھ ساتھہی  ٹیوب ٹاپ کا لْک بھی دے رہا ہے۔ تصویروں میں جاہنوی نے اپنے بال کھلے رکھے ہیں اور ہلکے میک اپ کے ساتھ اپنا لْک کمپلیٹ  کیا ہے۔ ساتھ ہی ان میں سے کچھ تصویروں میں جاہنوی عینک پہنے بھینظر آرہی ہیں۔

جاہنوی کے اس روپ کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف ہو رہی ہے۔ کچھ لوگ ان کے لک کی تعریف کر رہے ہیں تو کچھ صارفین انہیں ٹرول بھی کر رہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں کچھ ٹرولرس توجاہنوی کا موازنہ عرفی جاوید سے بھی  کر رہے ہیں۔ ان کی ان تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا – ’عرفی جاوید کا سستا ورژن‘۔ جب کہ دوسرے نے لکھا ’اداکاری نہیں آتی، نیپوٹزم کی وجہ سے  انڈسٹری میں ہیں“۔

جاہنوی کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو جاہنوی کپور جلد ہی سدھارتھ سین گپتا کی فلم 'گڈ لک جیری' میں نظر آئیں گی۔ فلم رواں سال 29 جولائی کو ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ جاہنوی اپنے والد بونی کپور کی فلم 'ملی' اور ساجد ناڈیاڈوالا کی فلم 'بوال' میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔

Recommended