Urdu News

بالی ووڈ میں ‘’دھڑک گرل‘ کے نام سے مشہور ہیں جھانوی کپور

بالی ووڈ میں '’دھڑک گرل‘ کے نام سے مشہور ہیں جھانوی کپور

آنجہانی اداکارہ شری دیوی اور فلمساز بونی کپور کی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور آج اداکاری کی دنیا میں ایک جانا پہچانا نام ہے۔ 6 مارچ 1997 کو پیدا ہونے والی جھانوی کپور نے اپنی پوری پڑھائی ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے کی ہے۔

 فلم کی شروعات کرنے سے پہلے انہوں نے کیلیفورنیا میں لی اسٹریسبرگ تھیٹر اور فلم انسٹی ٹیوٹ سے اداکاری کا کورس کیا۔ اپنی سادگی اور معصومیت سے ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنانے والی جانہوی نے سال 2018 میں آئی ششانک کھیتان کی فلم '”دھڑک“ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

جھانوی کپور بچپن سے ہی اپنی والدہ شری دیوی کی طرح ایک کامیاب اداکارہ بننا چاہتی تھیں۔ وہ چاہتی تھیں کہ شری دیوی ان کی اداکاری کو بڑے پردے پر دیکھیں لیکن ان کی پہلی فلم کی ریلیز سے قبل ہی شری دیوی اس دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔ شری دیوی اپنی بیٹی کو بڑے پردے پر اداکاری کرتے نہیں دیکھ سکیں لیکن ان کی بیٹی جانہوی نے فلم میں اپنی اداکاری سے سب کا دل جیت لیا اور اپنی پہلی فلم سے ہی وہ بالی ووڈ میں دھڑک گرل کے نام سے مشہور ہوگئیں۔

فلم '”دھڑک“ کے بعد جھانوی کپور فلم گھوسٹ اسٹوریز، انگریز میڈیم، گنجن سکسینہ دی کارگل گرل اور روحی میں نظر آئیں اور اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کا دل جیت لیا۔

 جھانوی کپور نے بہت کم وقت میں ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص جگہ بنا لی۔ اپنی اداکاری کے علاوہ جھانوی کپور اپنے فیشن سینس کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں اور اکثر ان کا موازنہ ان کی والدہ ا?نجہانی اداکارہ شری دیوی سے کیا جاتا ہے۔ فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی جانہوی نے بہت کم وقت میں ایک خاص پہچان بنالی ہے۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو جانہوی کپور جلد ہی کئی فلموں میں نظر ا?نے والی ہیں۔ ان میں کرن جوہرفلمساز کی دوستانہ 2، سدھارتھ سین گپتا فلمساز کی فلم گڈلک جیری اور بونی کپور فلم ساز کی فلم ”ملی شامل ہیں۔فلم ملی کے ذریعہ جھانوی کپور پہلی مرتبہ اپنے والد کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ جانہوی کپور سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصویریں فینس کے ساتھ شیئر بھی کرتی ہیں۔ جھانوی کپور کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

Recommended