Urdu News

فلم ’جوان‘ کے دھماکے داراعلان کے بعد شاہ رخ خان نے جاری کئے فلم کے نئے پوسٹرز

فلم ’جوان‘ کے دھماکے داراعلان کے بعد شاہ رخ خان نے جاری کئے فلم کے نئے پوسٹرز

حال ہی میں فلم اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ”جوان“ کا اعلان ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میکرز نے فلم کا دھماکیدار ٹیزر بھی جاری کیا۔ اس ٹیزر میں شاہ رخ خان کا زخمی چہرہ پٹیوں سے چھپا ہوا ہے اور ایک زبردست بیک گراؤنڈ اسکور نظر آرہا ہے۔ اس ٹیزر کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔ فلم کا ٹیزر ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں جاری کیا گیا ہے۔ اس فلم کے دھماکیدار اعلان کے بعد اب سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اس فلم کے پوسٹرز جاری کردئے ہیں۔

ان پوسٹرز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا، 'یہ ریڈ چلیز کا خاص پروجیکٹ ہے۔ جس نے ہمارے آس پاس ہورہے واقعات کی وجہ سے کافی تاخیر ہوئی۔ لیکن کچھ اچھے لوگوں نے سخت محنت کی اور اسے پورا کیا۔ میں اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے گورو ورما، معاون پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ایٹلی اور ان کے جوانوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ اب… ا?گے بڑھنے کا صحیح وقت ہے چیف…!

قابل ذکر ہے کہ فلم ”جوان“ کو ساو?تھ فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی ڈائریکٹ کریں گے۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ ایک ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم ہوگی۔ یہ فلم ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں 02 جون 2023 کو ریلیز ہوگی۔

Recommended