Categories: تفریح

فلم ’جوان‘ کے دھماکے داراعلان کے بعد شاہ رخ خان نے جاری کئے فلم کے نئے پوسٹرز

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حال ہی میں فلم اداکار شاہ رخ خان کی نئی فلم ”جوان“ کا اعلان ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میکرز نے فلم کا دھماکیدار ٹیزر بھی جاری کیا۔ اس ٹیزر میں شاہ رخ خان کا زخمی چہرہ پٹیوں سے چھپا ہوا ہے اور ایک زبردست بیک گراؤنڈ اسکور نظر آرہا ہے۔ اس ٹیزر کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔ فلم کا ٹیزر ہندی، تامل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں جاری کیا گیا ہے۔ اس فلم کے دھماکیدار اعلان کے بعد اب سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اس فلم کے پوسٹرز جاری کردئے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ان پوسٹرز کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا، 'یہ ریڈ چلیز کا خاص پروجیکٹ ہے۔ جس نے ہمارے آس پاس ہورہے واقعات کی وجہ سے کافی تاخیر ہوئی۔ لیکن کچھ اچھے لوگوں نے سخت محنت کی اور اسے پورا کیا۔ میں اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے گورو ورما، معاون پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ایٹلی اور ان کے جوانوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ اب… ا?گے بڑھنے کا صحیح وقت ہے چیف…!</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ فلم ”جوان“ کو ساو?تھ فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر ایٹلی ڈائریکٹ کریں گے۔ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ ایک ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم ہوگی۔ یہ فلم ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں 02 جون 2023 کو ریلیز ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago