تفریح

سکھ مخالف فسادات پر بنی فلم ’جوگی‘ کا زبردست ٹریلر جاری

دلجیت دوسانجھ بہترین کردارمیں

دلجیت دوسانجھ کی آنے والی فلم ‘جوگی’ کا زبردست ٹریلر منگل کو میکرز نے ریلیز کر دیا ہے۔ فلم میں دلجیت دوسانجھ کے علاوہ کمود مشرا، محمد ذیشان ایوب، ہیتن تیجوانی اورامائرہ دستور مرکزی کرداروں میں ہیں۔

1984 کے فسادات پر مبنی اس فلم کے ٹریلر میں 84 کے فسادات کے حالات کو دکھایا گیا ہے۔ سامنے آنے والے ٹریلر کے آغاز میں دلجیت کہتے ہیں،’او نو باج گئے کتنا لیٹ ہو گئے پاپا جی۔ پرانٹھے دے دے دیدی‘۔ اس کی والدہ کہتی ہیں، ’شام کو دفتر سے واپس آتے ہوئے بچے کے لیے ایک بڑاسا گفٹ لے کر آنا’۔

 خاندان کے درمیان  ہنسی تفریح ہو رہی ہوتی ہے۔ لیکن افسوس کہ اس خاندان کے لئے شام کا وقت  صبح کی طرح خوشگوار نہیں ہوتا۔ دلجیت دفتر کے لیے روانہ ہوتے ہیں۔ اچانک گولیاں چلنے کی آوازیں آتی ہیں اور آتشزدگی شروع ہو جاتی ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے شہر بھر میں فسادات پھوٹ پڑتے ہیں۔

اس کے بعد ٹریلر میں کمود مشرا کا کردار فون پر کہتے ہوئے نظر آرہا ہے،’ووٹر لسٹ چاہیے مجھے، ایک ایک کا نام مارک ہونا چاہیے’۔ اس کے بعد پورے سرکاری محکمے میں ہلچل  مچ جاتی ہے۔

فسادیوں نے دلجیت کو بس میں پکڑ لیا۔ وہ پوچھتے ہیں، ‘میری غلطی کیا ہے’؟ فسادی کہتے ہیں کہ تو سردار ہے نہ یہی تیر ی سب سے بڑی غلطی  ہے‘۔ اس کے بعد دلجیت دوسانجھ کواپنے خاندان کا خیال آتا ہے اور وہ فکر میں گھر کی طرف بھاگتے ہیں۔  دیکھتے ہیں کہ پورے شہر کے حالات بد سے بدتر ہوچکے  ہیں۔

پس منظر میں ایک آواز سنائی دیتی ہے، ’پوری دہلی جلنے والی ہے۔ دلجیت دوسانجھ (جوگی) کو پنجاب واپس جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ لیکن دلجیت صاف انکار کر دیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اپنا  سب کچھ یہیں ہے۔

پھر اپنے دفاع کے لیے وہ ایسا قدم اٹھاتے  ہے، جو خود ان کے لئے اور پورے خاندان کے لئے  برداشت کرپانا بہت مشکل  ہے۔ دلجیت اپنے بال کٹوالیتے ہیں۔ ان کی ماں پھوٹ پھوٹ کر روتی ہے۔ دلجیت بھی روتے ہوئے دلیل دیتے ہیں، ‘کوئی راستہ نہیں تھا بے بے‘۔

فلم کا یہ ٹریلر رونگٹے کھڑے کرنے  والا ہے۔ اس فلم میں  تمام کرداروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم جوگی کو علی عباس ظفر اور ہمانشو کشن مہرا نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 16 ستمبر 2022 کو نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago