فلم اداکارہ کاجل اگروال کی شادی کو آج ایک سال مکمل ہوگیا۔ اس خاص موقع پر کاجل نے شوہر گوتم کچلو کو شادی کی پہلی سالگرہ پر خاص انداز میں مبارکباد دی ہے۔ کاجل اگروال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر گوتم کچلو کے ساتھ ایک رومانوی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں بلیک کلر کے لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ کاجل شوہر کی بانہوں میں ہیں۔ گوتم بھی کاجل کو پکڑے ہوئے بہت خوش نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے کاجل نے لکھا – "میں تم سے پیار کرتی ہوں تب بھی جب تم آدھی رات کو میرے کان میں کہتے ہو "کیا تم سو رہے ہو؟ مجھے تمہیں ایک ڈاگ کا ویڈیو دکھانا ہے۔ "پہلی شادی کی سالگرہ کی مبارکباد تمہاری زندگی میں ہوئی سب سے بیسٹ چیز کی طرف سے
سوشل میڈیا پر کاجل اور گوتم کی اس تصویر کو مداح کافی پسند کر رہے ہیں۔ کاجل اگروال نے گزشتہ سال 30 اکتوبر کو بزنس مین گوتم کچلو سے ممبئی میں شادی کی۔ کورونا وبا کے باعث دونوں کی شادی میں صرف خاندان کے افراد ہی موجود تھے۔ دونوں نے انتہائی سادگی سے شادی کی جس کے کافی چرچے بھی ہوئے۔ کاجل اور گوتم اکثر ایک دوسرے کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔