Urdu News

کنگنا رناوت ہتک عزت معاملے میں عدالت میں پیش ہوئیں، جاوید اختر کے خلاف شکایت درج کرائی

جاوید اختر اور کنگنا رناوت

نغمہ نگار جاوید اختر ہتک عزت کیس میں  ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ عدالت میں پیر کے روزپیش ہوئیں اداکارہ کنگنا رناوت نے جاوید اختر پر جبراً وصولی  اور دھمکی دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ کنگنا نے ان الزامات کے حوالے سے جاوید اختر کے خلاف شکایت بھی درج کرائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنگنا نے اندھیری مجسٹریٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی سماعت کے لیے نئے جج کا مطالبہ کیا ہے۔

مجسٹریٹ عدالت نے جاوید اختر ہتک عزت معاملے کی سماعت 15 نومبر کو کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ کنگنا رناوت کے خلاف نئے الزامات کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔ کنگنا کے وکیل رضوان صدیقی نے عدالت کو بتایا کہ جب جاوید اختر نے کہا تھا کہ ان کا کنگنا کے کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے تو پھر جاوید اختر کنگنا اور ہریتک روشن کے معاملے  میں کیوں پڑے تھے۔ اس معاملے میں جاوید نے کنگنا کوبلا کرانہیں دھمکی دی تھی۔وہیں گذشتہسماعت میں اندھیری مجسٹریٹ نے پیر (20 ستمبر) کو کنگنا کو پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کرنے  کی وارننگ دی تھی۔

صدیقی نے کہا کہ کنگنا کے خلاف جاری مقدمہ قابل ضمانت ہے۔ اس معاملے میں کنگنا کو سماعت کے دوران پیش ہونا کی ضروری  نہیں ہے، مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کرنے کی وارننگ دی، اس لیے کنگنا کو اندھیری مجسٹریٹ عدالت پر یقین نہیں رہ گیاہے۔ اس لیے معاملے  کی سماعت کسی دوسرے جج کو کرنی چاہیے۔ صدیقی نے کہا کہ اس معاملے کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔ اسی طرح جاوید اختر ہتک عزت معاملے  کی سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Recommended