Categories: تفریح

کنگنا رناوت نے سانیا ملہوترا کی تعریفوں کے پل باندھے ، لوگ حیران

کنگنا رناوت نے سانیا ملہوترا کی تعریفوں کے پل باندھے ، لوگ حیران

'دنگل گرل' سانیا ملہوترا ان دنوں اپنی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم 'پگلیٹ' کے ساتھ زیربحث ہیں۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو شائقین میں خوب پسند کیا جارہا ہے۔ فلم اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی سانیاکی اداکاری کو سراہا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کی ہے۔ کنگنا رناوت نے سانیاکی ایک پوسٹ کو سوشل میڈیا پر ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا- 'وہ اتنی اچھی ہیں …میں خوش ہوں کہ لوگ ان کی صلاحیتوں کو پہچان رہے ہیں ، میں نے سنا ہے کہ نیٹ فلکس پر پگلیٹ حیرت انگیز کام کررہی ہے۔تمہارے لیے بہت خوش ہوں سانیا،تم یہ سب کچھ ڈیزرو کرتی ہو اور بہت کچھ، تمہیں بہت سا پیار‘۔

اس پوسٹ کے بعد کنگنا ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ہر کوئی ان کی پوسٹ پر حیرت کا اظہار کر رہا ہے۔اداکارہ سانیا ملہوترا نے بھی اس پوسٹ کے بعد کنگنا سے اظہار تشکر کیا ہے۔

سانیا ملہوترا کی فلم پگلیٹ کی بات کریں تو یہ26 مارچ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی ہے۔ سانیا ملہوترا کے علاوہ اس فلم میں آشوتوش رانا ، شایونی گپتا ، رگھوبیر یادو ، راجیش تیلنگ ، شروتی شرما ، شیبا چڈھا ، جمیل خان اور آصف خان مرکزی کردار میں ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago