فلم اداکارہ کنگنا رناوت کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ کنگنا رناوت جنہیں حال ہی میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، ان دنوں اپنے آزادی کے بیان کو لے کر ٹرولرز کے نشانے پر ہیں۔
کنگنا نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ”ملک کو 1947 میں بھیک مانگ کر آزادی ملی جب کہ ملک کو حقیقی آزادی 2014 میں ملی۔ ان کا یہ بیان نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کی طرف اشارہ کر رہا تھا۔
کنگنا کا یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ان کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔ وہیں صارفین کبھی ان کوخوب ٹرول کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ معاملہ سیاسی کشیدگی میں بھی اضافہ کر رہا ہے۔اس بیان کی وجہ سے کنگنا ایک بار پھر تنازعات میں گھر گئی ہیں۔ کنگنا رناوت کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ وہیں سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ کئی سیاست داں بھی حکومت سے انہیں دیا گیا پدم شری ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کنگنا رناوت کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ورون گاندھی، نواب ملک وغیرہ سمیت کئی رہنما اور سوشل میڈیا صارفین کنگنا کے اس بیان کی مذمت کر رہے ہیں اور ان کی شدید تنقید کر رہے ہیں۔