تفریح

کنگنا رناوت چندر مکھی 2 میں نظر آئیں گی

’ تھلاوی‘ کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت ایک اور تامل فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ اس بار اداکارہ پی واسو کی ہدایت کاری میں بننے والی چندر مکھی 2 میں لیڈ رول ادا کریں گی۔ یہ فلم 2005 کی ہارر کامیڈی فلم ’چندر مکھی‘ کا سیکوئل ہو گی جس میں رجنی کانت شامل ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار اور ہدایت کار راگھو لارنس مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ پروڈیوسر کلانیتھی مارن سن پکچرز کے بینر تلے اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سال 2005 میں ریلیز ہونے والی چندر مکھی میں رجنی کانت کے ساتھ ، جیوتھیکا ، نینتارا ، نصر ، وادیویلیو وغیرہ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ سپر اسٹار رجنی کانت اور جیوتھیکا اسٹارر فلم چندر مکھی مولی وڈ سپر اسٹار موہن لال کی بلاک بسٹر فلم مانچترتھازو کا آفیشل تامل ریمیک تھی۔ اس فلم کو ملیالم اور تامل سنیما کے ناظرین سے بے پناہ محبت ملی۔ جس کے بعد اس فلم کو کئی زبانوں میں دوبارہ بھی بنایا گیا۔ اس فلم کو ہندی میں بھول بھولیا کے نام سے دوبارہ بنایا گیا۔ جس میں سپر اسٹار اکشے کمار اور ودیا بالن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اب راگھو لارنس اس فلم کا سیکوئل لے کر آرہے ہیں۔ تاہم وہ خود اس کی ہدایت کاری نہیں کریں گے۔ وی واسو فلم کی ہدایت کاری کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago