عالمی

امریکہ میں اب ہم جنس پرستوں کی شادی جائز قرار، سینیٹ میں بل منظور

واشنگٹن، 30 نومبر (انڈیا نیریٹو)

امریکی سینیٹ نے ہم جنس شادیوں کے تحفظ کے لیے منگل کو ایک تاریخی بل منظور کر لیا۔ اس بل کی منظوری سے ان جوڑوں کو تحفظ ملے گا جنہوں نے 2015 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شادی کی ہے ۔

امریکی سینیٹ میں اس بل کی منظوری کے بعد ملک میں ہم جنس شادی کو قانونی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ اس بل کو منظورکرنے کے لیے 12 ریپبلکنز کی حمایت حاصل ہے۔ اس کی حمایت میں 61 اور مخالفت میں 36 ووٹ پڑے۔ یہ بل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہم جنس اور بین نسلی شادی کو وفاقی قانون میں شامل کیا جائے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بل کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ آج سینیٹ میں شادی کے احترام کے قانون کی دو طرفہ منظوری سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمارا ملک ایک بنیادی سچائی کی تصدیق کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محبت محبت ہوتی ہے۔ میں ایوان کے اس قانون کو پاس کرنے اور اسے اپنی ڈیسک پر بھیجنے کا منتظر ہوں، جہاں میں اسے قانون میں فخر کے ساتھ دستخط کروں گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago