Urdu News

کنگنا راناوت کا ٹوئٹر اکاونٹ ہمیشہ کے لیے بند

کنگنا راناوت کا ٹوئٹر اکاونٹ ہمیشہ کے لیے بند

کنگنا راناوت کا ٹوئٹر اکاونٹ ہمیشہ کے لیے بند

اداکارہ کنگنا رانوت کا چرچہ میں رہنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے کنگنا ٹوئٹر پر مسلسل متنازعہ بیان دے رہی ہیں، خاص کر بنگال الیکشن میں ہوئی بی جے پی کی شکست اور ترنمول کانگریس کی جیت کو لے کر۔ منگل کو اداکارہ نے مغربی بنگال میں ہورہی تشدد کو لے کر ناراضگی ظاہر کی تھی۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت سے بنگال میں صدرراج نافذ کرنے کی مانگ کی تھی۔کنگنا نے اپنے تازہ ترین ٹوئٹ میں بنگال کے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو خون کی پیاسی راکشسی تاڑکا بتایا تھا جس کے بعد ٹوئٹر نے سخت قدم اٹھاتے ہوئے اداکارہ کنگنا رانوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ سسپنڈ (معطل) کر دیا ہے۔

 ٹوئٹر نے بتایا ہے کہ کنگنا نے ٹوئٹر پلیٹ فارم کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ کنگنا نے دراصل مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد کئی متنازعہ ٹوئٹس کیے تھے۔ اسے لے کر ان کے اوپر کیس بھی درج ہوا ہے۔

کنگنا رانوت نے ایک ٹوئٹ میں سنہ 2000 کی دہائی کی یاد دلاتے ہوئے مغربی بنگال کے لوگوں کو سبق سکھانے کی بات کہی تھی۔ دھیان رہے کہ 2000 کی دہائی کا سب سے خطرناک واقعہ گجرات فسادات ہیں، جس میں ہزاروں لوگوں کی جان گئی تھی۔ کنگنا نے اپنے ٹوئٹ میں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انھیں ’دیتیہ‘ (شیطان) قرار دیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ غنڈئی کا جواب دینے کے لیے سپر غنڈئی کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی کہا تھا کہ ”مودی جی انھیں قابو میں کرنے کے لیے اپنا 2000 کی دہائی والی بڑی شکل دکھائیں۔“ کنگنا نے اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی بنگال میں صدر راج کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

اس درمیان متنازعہ ٹوئٹ کے بعد کنگنا کے اوپر کیس بھی درج ہوا ہے۔ کولکاتا پولس نے کنگنا رانوت کے خلاف مغربی بنگال کے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے کے الزام میں شکایت درج کی ہے۔ ایڈوکیٹ سمت چودھری نے ای میل کے ذریعہ کولکاتا پولس کمشنر سومین مترا کو شکایت بھیجی تھی۔ اپنے ای میل میں انھوں نے کنگنا رانوت کے ٹوئٹ کے تین لنکس بھی بھیجے ہیں۔ اس میں الزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے بنگال کے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا اور انھیں بے عزت بھی کیا ہے۔

Recommended