کنگنا پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھائیں گی ، تیاریاں شروع
کنگنا رناوت جلد ہی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی حیثیت سے بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔ تاہم ، سیاسی ڈرامہ پر مبنی اس فلم کا ٹائٹل کیا ہوگا ، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ لیکن کنگنا اس فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ وہ اس فلم میں اندرا گاندھی کا کردار نبھائیں گی۔ اسی کے ساتھ ہی ،فلم سازوں نے بھی آج سے ہی اس فلم کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ اپنی انسٹا اسٹوری پر اس کی ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا – ' فلم ایمر جنسی کے لیے باڈی اسکین ، میڈم وزیراعظم اندرا گاندھی جی کی اسکل میں اترنے کا وقت ۔
قابل ذکر ہے کہ کنگنا رناوت نے رواں سال جنوری میں اپنی فلم کا اعلان کیا تھا۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا تھا کہ 'یہ فلم اندرا گاندھی کی بایوپک نہیں ہے۔ یہ تاریخی پس منظر پر مبنی ایک عظیم الشان فلم ہے۔ یہ سیاسی ڈرامہ ہماری نسل کو موجودہ ہندوستان کے سماجی و سیاسی منظرنامے کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ بہت سارے مشہور اداکار اس فلم کا حصہ ہوں گے اور میں بلا شبہ ہندوستانی سیاست کی تاریخ کے سب سے زیادہ مشہور رہنما کے کردار کے لیے بے تابی سے انتظار کر رہی ہوں۔
کنگنا نے یہ بھی کہا کہ فلم ایک کتاب پر مبنی ہے ، حالاں کہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کون سی کتاب ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ – 'کنگنا فلم کو پروڈیوس کریں گی اور سائیں کبیر اس کی کہانی کاراور اسکرین رائٹر ہوں گےگی۔ وہ اس فلم کی ہدایت کاری بھی کریں گے۔
یہ پریئیڈ فلم بڑے پیمانے پر بنائی جائے گی ، جس میں تمام اہم اداکار سنجے گاندھی ، راجیو گاندھی ، مرارجی دیسائی اور لال بہادر شاستری کے کردار ادا کرتے نظر آئیں گے! '
اس فلم کے علاوہ کنگنا رناوت ، تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جے للیتا کی بائیوپک 'تھلاوی' ، سروش میوار کی 'تیجس' ، رجنیش گھئی کی ہدایت کاری میں بنی ایکشن تھرلر فلم 'دھاکڑ' میں بھی نظر آئیں گی۔