Categories: تفریح

کنگنا پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھائیں گی

کنگنا پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھائیں گی ، تیاریاں شروع

کنگنا رناوت جلد ہی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی حیثیت سے بڑے پردے پر نظر آئیں گی۔ تاہم ، سیاسی ڈرامہ پر مبنی اس فلم کا ٹائٹل کیا ہوگا ، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ لیکن کنگنا اس فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ وہ اس فلم میں اندرا گاندھی کا کردار نبھائیں گی۔ اسی کے ساتھ ہی ،فلم سازوں نے بھی آج سے ہی اس فلم کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ اپنی انسٹا اسٹوری پر اس کی ایک چھوٹی سی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا – ' فلم ایمر جنسی کے لیے باڈی اسکین ، میڈم وزیراعظم اندرا گاندھی جی کی اسکل میں اترنے کا وقت ۔

قابل ذکر ہے کہ کنگنا رناوت نے رواں سال جنوری میں اپنی فلم کا اعلان کیا تھا۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا تھا کہ  'یہ فلم اندرا گاندھی کی بایوپک نہیں ہے۔ یہ تاریخی پس منظر پر مبنی ایک عظیم الشان فلم ہے۔ یہ سیاسی ڈرامہ ہماری نسل کو موجودہ ہندوستان کے سماجی و سیاسی منظرنامے کو سمجھنے میں مدد فراہم کرے گا۔ بہت سارے مشہور اداکار اس فلم کا حصہ ہوں گے اور میں بلا شبہ ہندوستانی سیاست کی تاریخ کے سب سے زیادہ مشہور رہنما کے کردار کے لیے بے تابی سے انتظار کر رہی ہوں۔

کنگنا نے یہ بھی کہا کہ فلم ایک کتاب پر مبنی ہے ، حالاں کہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کون سی کتاب ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ – 'کنگنا فلم کو پروڈیوس کریں گی اور سائیں کبیر اس کی کہانی کاراور اسکرین رائٹر ہوں گےگی۔ وہ اس فلم کی ہدایت کاری بھی کریں گے۔

یہ پریئیڈ فلم بڑے پیمانے پر بنائی جائے گی ، جس میں تمام اہم اداکار سنجے گاندھی ، راجیو گاندھی ، مرارجی دیسائی اور لال بہادر شاستری کے کردار ادا کرتے نظر آئیں گے! '

اس فلم کے علاوہ کنگنا رناوت ، تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جے للیتا کی بائیوپک 'تھلاوی' ، سروش میوار کی 'تیجس' ، رجنیش گھئی کی ہدایت کاری میں بنی ایکشن تھرلر فلم 'دھاکڑ' میں بھی نظر آئیں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago