Categories: تفریح

کرینہ کپورخان نے مزاحیہ انداز میں سیف علی خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اداکارسیف علی خان آج اپنی 52ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر سیف علی خان کی دوسری اہلیہ کرینہ کپور خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے خصوصی اور انتہائی مزاحیہ انداز میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔کرینہ کپور خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر سیف علی خان کی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں سیف گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ انہوں نے سفید اور نیلے رنگ کی ٹی شرٹ کے ساتھ عینک پہن رکھی ہے۔ پہلی تصویر میں وہ پاؤٹ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ حیران کن پوز دے رہے ہیں۔ دونوں تصویروں میں سیف کافی مزاحیہ لگ رہے ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کرینہ نے لکھا’دنیا کے بہترین انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔ تم اس کریزی رائٹ کو اور بھی کریزی بنادیتے ہو، اور میں اسے کسی اور طرح سے نہیں چاہتی۔ یہ تصویریں ثبوت ہیں۔ ”آئی لویو میری جان“ اور مجھے یہ کہنا ہے کہ تمہارا پاؤٹ میرے پاؤٹ سے بھی بہتر ہے۔ کیا کہتے ہودوست؟<span dir="LTR">“</span></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سیف کی ان تصویروں پر مداحوں کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات بھی ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں اور اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے پانچ سال ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 16 اکتوبر 2012 کو شادی کی۔ دونوں نے 2016 میں اپنے پہلے بیٹے تیمور اور 2021 میں دوسرے بیٹے جہانگیر کا استقبال کیا۔ سیف اور کرینہ کی جوڑی، جو شائقین میں سیفینا کے نام سے مشہور ہیں، نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں ٹشن، قربان، ایجنٹ ونود، ایل او سی کارگل، اومکارہ وغیرہ شامل ہیں۔ورک فرنٹ کی بات کریں تو کرینہ کپور خان کی فلم لال سنگھ چڈھا حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔ دوسری جانب سیف علی خان جلد ہی ادی پورش اور وکرم ویدھا فلموں میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago