Urdu News

چھ بار فلم فیئر ایوارڈ جیت چکی ہیں کرینہ کپور کی پیدائش پر خاص تحریر

بالی ووڈ میں بیبو کے نام سے مشہور کرینہ کپور خان

برتھ ڈے اسپیشل 21 ستمبر

بالی ووڈ میں بیبو کے نام سے مشہور کرینہ کپور خان 21 ستمبر 1980 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں۔ ان کے والد رندھیر کپور اور والدہ ببیتا پرانے دور کے مشہور اداکار/اداکارہ رہے  ہیں۔

ایک فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی کرینہ نے بھی اداکاری کو اپنے کیریئر کے طور پر منتخب کیا  اور سال 2000 میں فلم ‘ریفیوجی’ سے اداکاری کا آغاز کیا۔

 کرینہ کو ان کی پہلی فلم میں بہترین اداکاری کے لیے فلم فیئر بیسٹ ایکٹریس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بلاشبہ یہ فلم باکس آفس پر کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی لیکن فلم میں کرینہ کی اداکاری کو خوب پسند کیا گیا۔

 اس کے بعد 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘مجھے کچھ کہنا ہے’ میں کرینہ کپور کے کردار کو شائقین نے خوب پسند کیا۔ یہ فلم کرینہ کی پہلی ہٹ فلم تھی۔ اس فلم میں کرینہ کے اپوزٹ اداکار تشار کپور تھے۔

اس کے بعد کرینہ کپور نے کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا جن میں ‘فدا’، ‘اعتراض’، ‘کبھی خوشی کبھی غم’، ’یووا‘،’ہلچل‘، ‘کیونکہ’، ‘ٹشن’، ‘ تھری ایڈیٹس’، ‘باڈی گارڈ’ وغیر ہ شامل ہیں۔

 کرینہ کو اپنے بالی ووڈ کیرئیر میں چھ بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ ان کی فلموں ریفیوجی (2000)، چمیلی (2004)، دیو (2005)، اومکارا (2007)، جب وی میٹ (2008)، وی آر فیملی (2011) کے لیے ملا۔

کرینہ کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے اداکار سیف علی خان سے سال 2012 میں شادی کی۔ وہ سیف علی خان کی دوسری بیوی ہیں۔ مداحوں میں سیفینا کے نام سے مشہور سیف اور کرینہ کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں۔

Recommended