Urdu News

کاشی فلم فیسٹیول’ کا رنگا رنگ انداز میں آغاز ہوا

وارانسی میں پہلی بار سہ روزہ فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے

 نئی دہلی:27؍دسمبر، 2021: صدیوں سے اپنی بھرپور روایات اور ثقافت کے لیے شہر کاشی جانا جاتا ہے، کاشی میں اس ہفتے ایک نئے باب کا آغاز ہونے والا ہے کیونکہ یہاں آج شام تین روزہ کاشی فلم فیسٹیول کا آغاز ہواہے۔

یہ میلہ نہ صرف ہندوستانی کلاسیکی موسیقی اور رقص کی جھلک دکھائے گا بلکہ مشہور فلسفی شاعروں، ادیبوں، موسیقاروں اور بنارسی گھرانے کی یادوں کو بھی تازہ کرائے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، اترپردیش کے وزیر مملکت برائے سیاحت، ثقافت، عوامی بہبود سے متعلق امور، پروٹوکول ڈاکٹر نیلکنٹھ تیواری نے کہا کہ اس تہوار کے ذریعے لوگ اس شاندار شہر کی ثقافت کو مزید قریب سے جانیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کاشی وشوناتھ دھام کو نئے سرے سے وقف کرنے کے بعد، وزیر اعظم نے کاشی کے تئیں اپنا پیار ظاہر کیا ہے۔ یہ دفعہ370 کی منسوخی، خواتین کو بااختیار بنانے، صحت کی سہولیات اور غریبوں کے لیے مختلف اسکیمیں جیسی ان کی بہت سی کوششوں میں سے ایک تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول کا انعقاد وارانسی کے ثقافتی ورثے کی مزید نمائش کریں گے۔

مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین راجو شریواستو نے کہا کہ مجوزہ فلم سٹی ان جیسے نئے اور پرانے ٹیلنٹ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔ بعد ازاں، انہوں نے سمپورنانند اسٹیڈیم میں لائیو پرفارمنس میں عوام کوخوب ہنسایا اور انہیں جم کر محظوظ کیا جبکہ معروف گلوکار کیلاش کھیر نے اپنے گانوں سے سامعین کو مسحور کردیا۔

ڈریم گرل ہیما مالنی کی پرفارمنس بھی اس فیسٹیول کو یادگار بنائے گی۔ یہ پہلی بار ہے کہ بھگوان شیو کے شہر میں اس طرح کا فلمی میلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ فیسٹیول فلم بندھو، حکومت اتر پردیش اور وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

وارانسی میں انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منوج جوشی کی پریزنٹیشن بھی توجہ کا مرکز رہی۔

جناب انوراگ ٹھاکر، مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات، حکومت ہند، وارانسی میں 28 دسمبر کو کاشی فلم فیسٹیول کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس دوران صبح 10:30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ''وارنسی – ایک ثقافتی، افسانوی اور تاریخی ورثے سے جدید شہر تک کا سفر'' کے عنوان پر ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا جائے گا۔ دوسرے پینل کی بحث کا موضوع 'موسیقی اور گیت – بنارس کی وراثت' پر ہوگا جن کے مقررہ اوقات دوپہر12:30 بجے سے 02 بجے تک ہوں گے۔

شام 4 بجے اختتامی تقریب کے ساتھ ترغیبات بھی تقسیم کی جائیں گی۔ جمعرات کی شام مشہور فلم اسٹار ہیما مالنی اپنی ثقافتی پیش کش سے سامعین کو مسحور کریں گی۔ یہ پروگرام وارانسی میں ہی انٹرنیشنل کوآپریشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔

29 دسمبر کو "فلم پروڈکشن کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر اتر پردیش اور علاقائی سنیما کی صلاحیت" کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔ اور شام کو گلوکار روی ترپاٹھی اور اداکار روی کشن کی پیشکش کے ساتھ کاشی میں پہلے فلمی میلے کا اختتام ہوگا۔

Recommended