بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کٹرینہ کیف اور وکی کوشل حال ہی میں چھٹیاں گزار کر واپس آئے ہیں۔کٹرینہ نے اس چھٹی کی اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر میں کٹرینہ بلیک کلر کی مونوکنی پہنے ساحل سمندر پر ہاٹ پوز دیتی نظر آ رہی ہیں۔
کیٹرینہ نے مونوکنی کے ساتھ سیاہ بڑے سائز کی گول ٹوپی پہن رکھی ہے۔ کٹرینہ کا ریت پر بیٹھنے کا انداز مداحوں کو بے حد پسندآرہا ہے۔یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہیں۔ کٹرینہ کیف نے 9 دسمبر 2021 کو اداکار وکی کوشل کے ساتھ سات پھیرے لئے تھے۔ دونوں کی شادی کے کافی چرچے ہوئے۔ شادی کے بعد سے ہی دونوں سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے پر خوب پیار برساتے نظر آتے ہیں۔ورک فرنٹ کی بات کریں تو کٹرینہ کیف جلد ہی فلم فون بھوت، میری کرسمس، ٹائیگر 3 میں نظر آئیں گی۔