Urdu News

کیارا اڈوانی نے ‘فگلی’ سے اپنی ایکٹنگ کیریر کی شروعات کی تھی، یوم پیدائش پرخصوصی تحریر

فلمی دنیا کی خوبصورت اور معصوم اداکارہ کیارا ایڈوانی

برتھ ڈے اسپیشل 31 جولائی

فلمی دنیا کی خوبصورت اور معصوم اداکاراوں میں سے ایک کیارا ایڈوانی کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے بہت کم عرصے میں فلمی دنیا میں وہمقام  حاصل کر لیا ہے  جس کا خواب ہر اسٹرگلنگ ایکٹر دیکھتا ہے۔

31 جولائی 1992 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کیارا اڈوانی کا تعلق ایک کاروباری گھرانے سے ہے۔ کیارا کے والد کا نام جگدیپ اڈوانی اور والدہ کا نام جنیویوج جعفری ہے۔ کیارا کا اصل نام عالیہ ایڈوانی ہے لیکن فلموں میں آنے سے پہلے انہوں نے اپنا نام بدل کر کیارا رکھ لیا۔ کیارا نے سال 2014 میں ملٹی اسٹارر کامیڈی فلم 'فگلی' سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔

کبیر سدانند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کیارا کے علاوہ جمی شیرگل، موہت ماروا، وجیندر سنگھ اور ارفی لامبا نے بھی مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ اس کے بعد سال 2016 میں کیارا کو آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے اپوزٹ نیرج پانڈے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'ایم ایس دھونی: دی ان ٹولڈ اسٹوری' میں کام کرنے کا موقع ملا۔ اس فلم میں کیارا نے اپنی شاندار اداکاری سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔

اس فلم کے بعد کیارا کو ایک کے بعد ایک کئی فلموں کے آفرس ملنے لگے۔ سال 2019 میں کیارا کی دو فلمیں کبیر سنگھ اور گڈ نیوز ان کی سب سے زیادہ کمرشیللحاظ سے کامیاب فلموں میں شامل تھیں۔ اس کے بعد کیارا گلٹی، لکشمی، اندو کی جوانی وغیرہ جیسی فلموں میں نظر آئیں۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو کیارا جلد ہی 'گووندا نام میرا' اور آر سی 15 میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ کیارا اڈوانی اپنی فلموں کے علاوہ اداکار سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اپنے رشتے کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ تاہم اب تک ان دونوں میں سے کسی نے بھی اس خبر پر مہر نہیں لگائی ہے۔

Recommended