تفریح

انجینئرنگ چھوڑ کر فلموں میں آنے والے کچا سدیپ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے

برتھ ڈے اسپیشل 2 ستمبر

 شائقین میں کچا سدیپ کے نام سے مشہور ساوتھ فلموں کے معروف اداکار سدیپ کا پورا نام سنجیو ہے اور  وہ ایک اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معروف فلم پروڈیوسر، ہدایت کار، گلوکار اور ٹیلی ویژن ہوسٹ بھی ہیں۔

سدیپ کی پیدائش 2 ستمبر 1973 کو کرناٹک کے شیموگا میں سنجیو منجپا اور سروجا کے ہاں ہوئی۔ سدیپ نے دیانند ساگر کالج آف انجینئرنگ (بنگلور) سے مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔

سدیپ کو شروع سے ہی کھیلوں میں بھی گہری دلچسپی تھی۔ اپنی تعلیم کے دوران، انہوں نے انڈر۔ 17 اور انڈر۔ 19 کرکٹ میں اپنے کالج کی نمائندگی کی۔ اداکاری کی طرف بھی ان کا جھکاؤ تھا جس کی وجہ سے انہوں نے پارٹ ٹائم جاب کے ساتھ اداکاری میں بھی قسمت آزمائی شروع کر دی۔

سال 1996 میں سدیپ کو ادے ٹی وی پر نشر ہونے والے سیریل پریمدا کادمبری میں کام کرنے کا موقع ملا۔ سدیپ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1997 میں کنڑ فلم تھائیوا سے کیا۔

سال 2008 میں، سدیپ نے رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پھونک سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس کے بعد سدیپ نے کنڑ کے ساتھ ساتھ کئی تیلگو، تمل، بھوجپوری اور ہندی زبان کی کئی فلموں میں بھی کام کیا۔

ان کی کچھ بڑی فلموں میں اسپرش، ہلچل، رن، مکھی، ہچا، ایگا، سئی را نرسمہا ریڈی، دبنگ 3 وغیرہ شامل ہیں۔ فلموں میں اداکاری کے علاوہ سدیپ نے کئی فلموں میں گانے بھی گائے ہیں۔

سدیپ نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے کئی کنڑ شوز کی میزبانی بھی کی ہے، جس میں  بگ باس کنڑبھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ سدیپ نے کچھ کنڑ فلمیں بھی پروڈیوس کی ہیں۔

سدیپ سوشل میڈیا پر بھی سرگرم رہتے ہیں اور اپنے بے باک  بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ سدیپ کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے اپنی گرل فرینڈ پریا رادھا کرشنن سے سال 2001 میں شادی کی۔ ان دونوں کی ایک بیٹی سانوی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago