Urdu News

کنگ خان کی بیٹی سہانا خان نےخریدی کروڑوں کی زمین، سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی دیگر اسٹارکڈز کی طرح خبروں میں ہیں۔ سہانا گزشتہ کچھ دنوں سے اپنے بالی ووڈ ڈیبیو کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ سہانا خان جلد ہی زویا اختر کی فلم دی آرچیز سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اس بات کی بھی کافی بحث ہو رہی ہے کہ سہانا نے حال ہی میں کھیتی باڑی کے لیے زمین خریدی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سہانا نے یہ زمین علی باغ کے تھل گاؤں میں لی ہے۔

زمین کا رقبہ ڈیڑھ ایکڑ بتایا جاتا ہے۔ ڈیڑھ ایکڑ میں سے 2218 مربع فٹ زمین اس وقت زیر تعمیر بتائی جاتی ہے۔ ابھی تک اس کے بارے میں کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ہے لیکن اس جگہ کی قیمت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔

سوہانا کی طرف سے کاشتکاری کے لیے خریدی گئی اس ڈیڑھ ایکڑ زمین کی قیمت 12 کروڑ 91 لاکھ روپے ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس زمین کی خرید و فروخت سے متعلق رجسٹری بھی یکم جون کو ہوئی تھی۔

سہانا نے 77 لاکھ 46 ہزار روپے کی اسٹیمپ ڈیوٹی جمع کرائی ہے۔ سہانا نے یہ زمین تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے خریدی ہے۔ سہانا کے والد شاہ رخ خان کی پہلے ہی علی باغ میں جائیداد ہے۔

سہانا خان کے مداح کافی عرصے سے ان کے بالی ووڈ ڈیبیو کا انتظار کر رہے ہیں۔ سہانا کی پہلی فلم ‘دی آرچیز’ جلد ہی او ٹی ٹیپلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ تاہم ابھی تک اس فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔ اس فلم کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔

Recommended