مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ مشہور گلوکارہ بھارت رتن لتا منگیشکر نے کورونا اور نمونیا دونوں کو شکست دی ہے۔ ان کا وینٹی لیٹر بھی گزشتہ دو دنوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی عمر کے باعث انہیں ابھی تک بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ وہ ڈاکٹر پرتیما صمدانی کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔
ڈاکٹر پراتیما صمدانی نے اتوار کو بتایا کہ لتا دیدی کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔ اس وقت وہ بات بھی رہی ہیں اور لتا جی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے اور نمونیا بھی ٹھیک ہو گیا ہے۔ وہ اس وقت بہت کمزور ہیں، اسی لیے انہیں ابھی تک آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔
لتا منگیشکر کو کورونا انفیکشن کی وجہ سے 08 جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال میں ہی لتا دیدی کو نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ تب سے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔