تفریح

صف اول کے فلم مکالمہ نگار: اخترؔ الایمان

اعجاز زیڈ ایچ

آج12نومبر 1915اردو کے نامور شاعر، جدید اردو نظم کے بنیاد سازوں میں شامل ، صف اول کے فلم مکالمہ نگار، فلم ’وقت‘ اور ’قانون‘ کے مکالموں کے لئے مشہور شاعر”اخترؔ الایمان صاحب “ کا یومِ ولادت ہے۔

نامور بالی ووڈ اداکار امجد خان کے سسر،اختر الایمان، 12نومبر 1915 کو اترپردیش کے بجنور ضلع میں ، نجیب آباد کے قلعہ میں پیدا ہوئے۔ دہلی یونیورسٹی سے اردو ادب میں پوسٹ گریجویٹ کیا۔اختر الایمان باغان  ان کا کیریئر دہلی میں آل انڈیا ریڈیو کے ساتھ کام کی شروعات کی۔  1945 میں وہ ممبئی چلے گئے اور اسکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے ہندی سنیما کے لئے کام کرنا شروع کیا۔

ان کی پہلی تاریخی فلم “قانون” تھی جو اس وقت بہت بڑی فلم تھی۔  دوسری اہم فلمیں جن میں انہوں نے اسکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے کردار ادا کیا وہ تھی دھرم پوترا، گمراہ ، وقت ، پتھر کے صنم ، داغ وغیرہ کے لئے انہیں فلم فئیر ایوارڈ ملا۔ اختر الایمان اپنی نظموں کے لئے مشہور تھے۔

انہوں نے شاعری کے سات مجموعے شائع کیے تھے جن میں ترکِ سیارہ (1943) ، گردیاب (1946) ، آبِ جُو (1959) ، یادیں (1961) ، بنتِ لمحات (1969) ، نیا آہنگ (1977) ، سر و سامان (1983) شامل تھے۔

اردو ادب اور ہندی فلم انڈسٹری میں ان کی شراکت کے لیے انہیں ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔اختر الایمان، 09مارچ 1995 کو انتقال کر گئے۔

معروف شاعر اختر الایمان کے یوم ولادت پر منتخب کلام بطور خراجِ عقیدت پیش ہے۔

نہ زہر خند لبوں پر، نہ آنکھ میں آنسو

نہ زخم ہائے دروں کو ہے جستجوئے مآل

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago