تفریح

بڑے پردے پر دکھائی دے گا’سنگھم اگین‘کا جادو،ریلیز کی تاریخ  آئی سامنے

بالی ووڈ کے مشہور پروڈیوسر ہدایت کار روہت شیٹھی کی کاپ یونیورس کی اگلی فلم ’ سنگھم اگین ‘ 2024 میں ریلیز ہوگی۔ مداح اجے دیوگن کی فلم ’سنگھم اگین‘ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم مداحوں کو اجے دیوگن اور ہدایت کار روہت شیٹھی کی اس فلم کے لیے مزید کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا۔

فلمی نقاد اور تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ’ سنگھم 3‘ کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں بتایا ہے۔ ان کی طرف سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق ، ’ سنگھم اگین‘ 15 اگست 2024 کو ریلیز ہوگی۔

ترن آدرش نے اپنی پوسٹ میں لکھا ، ’اسپیشل: اجے دیوگن-روہت شیٹی یوم آزادی 2024 پر ’سنگھم اگین لے کر آئیں گے۔یہ روہت شیٹی کی انتہائی کامیاب سنگھم فرنچائز میں تیسری فلم ہے اور یہ 15 اگست 2024 کو یوم آزادی پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ اس فلم کی شوٹنگ اس سال یعنی اگست 2023 میں شروع ہوگی۔

’ سنگھم اگین ‘ ’سنگھم‘ سیریز کی تیسری اور روہت شیٹی کاپ یونیورس کی پانچویں فلم ہے۔ اس کاپ یونیورس سے روہت شیٹی کی آخری ریلیز 2021 کی بلاک بسٹر’ سوریاونشی‘ تھی۔ اس کاپ فرنچائزی کا آغاز’ سنگھم ‘ سے ہوا جو 2011 میں ریلیز ہوئی۔

روہت جلد ہی  او ٹی ٹی  پر ایک ایکشن سیریز بھی شروع کریں گے ، جس میں سدھارتھ ملہوترا ، شلپا شیٹی اور وویک اوبرائے مرکزی کردار ادا کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago