تفریح

ملیے!’بھنگڑا رانی‘ ایشلے کور سے، جو فٹنس انڈسٹری میں اپنی بنارہی ہیں شناخت

جموں سے تعلق رکھنے والی ایشلے کور نے پورے شمالی ہندوستان میں ’بھنگڑا رانی‘ کے نام سے اپنا نام روشن کیا ہے۔پٹیالہ یونیورسٹی سے فنانس میں ایم بی اے کرنے والی ایشلے کور کو بچپن سے ہی فٹنس کا جنون تھا، جسے انہوں نے اپنی ایم بی اے کی ڈگری کے باوجود ایک پیشہ کے طور پر اختیار کیا۔

ایشلے کور جموں میں پیدا ہوئیں، تعلیم و تربیت حاصل کی اور اپنا زیادہ تر وقت چندی گڑھ، پنجاب میں گزارا۔اس نے پنجاب کی مشہور ثقافت بھنگڑے کے ساتھ رقص کو ملا کر ایک نیا کورس بنایا، جسے اس نے جم میں فٹنس ٹریننگ کے دوران سکھایا۔

فٹنس ٹرینر کے طور پر وہ مختلف شہروں میں مقابلے منعقد کرتی ہیں اور اس سلسلے میں وہ جموں آئی ہیں جہاں انہوں نے حال ہی میں ایک فٹنس مقابلہ منعقد کیا جس میں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ایشلے کور نے  ملاپ نیوز نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں میں یہ تیسرا فٹنس مقابلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا ہے کہ جموں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی فٹنس میں کافی دلچسپی لے رہے ہیں اور پچھلے کچھ سالوں میں اس سلسلے میں جو تبدیلی آئی ہے وہ واقعی قابل ستائش ہے۔ایشلے کور کے شوہر اگم سنگھ دلواڑی بھی فٹنس ٹرینر ہیں اور دونوں مل سرکل سیکٹر 7 دوارکا، دہلی میں اینی ٹائم فٹنس جم چلاتے ہیں۔

ایشلے کور مختلف یوتھ فیسٹیولز اور یونیورسٹی مقابلوں میں جج کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔ اس نے کئی میراتھن کا بھی اہتمام کیا ہے اور 2021 سے دہلی میں خواتین کو فٹ رہنے کی ترغیب دینے میں سرگرم ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago