جامعہ سینیئر سیکنڈری اسکول(مورنگ شفٹ) اور مڈل اسکول ایک ساتھ مل کر گیارہ سے اٹھارہ سال کی عمر کے بچوں کے لیے بارہ جون سے چھبیس جون دوہزار تیئس تک ایک پندرہ روزہ انٹنسیو سمر کیمپ منعقد کریں گے۔مشیر فاطمہ نرسری اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ بھی چار سے دس سال کی عمر کے بچوں کے لیے پندرہ جون سے چوبیس جون دوہزارتیئس کے درمیان ایک دس روزہ سمر کیمپ منعقد کر رہاہے۔
کیمپ کے انعقاد کا مقصد گرمی کے بریک کے دوران اسکول کے طلبا کو صرف جامعہ کے اسکول سے نہیں بلکہ جامعہ کی سرحدوں سے پرے آباد لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی غرض سے انھیں سیکھنے کا موقع فراہم کرناہے۔
مختلف ذہنی اور انفرادی گوناگونیت سے نمٹنے کے لیے مختلف سطحوں پر کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔سمر انٹنسیو کیمپ میں متعدد سرگرمیوں انجام پائیں گی جن سے طلبا سیکھیں گے پھر بھولیں گے اور دوبارہ سیکھیں گے اور اس طرح ہمہ جہت شخصیت بن کر ابھریں گے۔
شخصیت کے فروغ،انداز گفتگو کی مہارت،کھیل کود،مارشل آرٹس، زندگی کی مہارتیں،مسئلے کو حل کرنے کی صلاحیت اور غور و فکر کی صلاحیت،تھیٹر،آرٹس اور موسیقی کو دھیان میں رکھتے ہوئے طلبا کی ضررویات کے لحاظ سے مختلف سطحوں پر جملہ جامعہ نصاب تیار ہوگا۔
آ موزشی نتائج کو بہتر کرنے کی غرض سے مذاکراتی طریقہ ء تدریس،تجربہ اور گروپ اور جماعت میں سرانجام پانے والی سرگرمیاں بھی ان میں شامل ہوں گی۔صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اور اسکولی نصاب سے باہر مختلف علوم کی دریافت کے لیے مخصوص ورکشاپ بھی کرائے جائیں گے۔
کیمپ کے شرکا میں تخلیقیت،اختراع اور اکیسویں صدی کی مہارتوں کے فروغ پر زور ہوگا۔کیمپ میں شامل ماہرین اور پروفیشنل بطور مینٹر کام کریں گے اور طلبا کی رہنمائی کے ساتھ انھیں تحریک دیں گے۔کیمپ کے دوران سر انجام پانے والی سرگرمیوں میں طلبا کلاس روم سے حاصل شدہ معلومات کا اطلاق حقیقی دنیا میں کریں گے اوراپنی ذہن و فکر کوو سعت دیں گے۔
جسمانی صحت،اشتراک اور سماجی ربط ضبط کو فروغ دینے کے لیے تفریح کے مشاغل جیسے کہ کھیل،آؤٹ ڈور مہمات،ٹیم سازی کی مشق اور تہذیبی و ثقافتی پروگرام بھی شامل ہوں گے۔یونیورسٹی،عجائب خانہ اور آس پاس کے اہم مقامات کی سیر بھی کرائی جائے گی تاکہ ان کی تجرباتی آموزش بہتر ہوسکے۔
کیمپ میں اساتذہ اور مینٹرز ہر طالب علم کی ترقی پر نظر رکھیں گے تاکہ جہاں مزید بہتر کرنے کی گنجائش ہو ووہاں وہ رہنمائی کرسکیں اور ان کی ہمہ جہت شخصیت کے فروغ میں اپنا رول اداکرسکیں۔
کیمپ میں شامل ہونے والے ہر طالب علم سے آٹھ ہزار روپے بطور فیس لیے جائیں گے اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ دس جون دوہزارتیئس ہے۔کیمپ جامعہ ملیہ اسلامیہ سینیئر سیکنڈری اسکول میں صبح نو بجے سے دوپہر بارہ بجے تک(تین گھنٹے) لگایا جائے گا۔
مشیر فاطمہ نرسری اسکول جامعہ ملیہ اسلامیہ بھی چار سے دس سال کی عمر کے بچوں کے لیے پندرہ جون سے چوبیس جون دوہزارتیئس کے درمیان ایک دس روزہ سمر کیمپ منعقد کر رہاہے۔کیمپ کے انعقاد کا مقصد جامعہ اسکول کے طلبا اور آاس پاس کے لوگوں کو ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے کہ وہ تعلیم سے باہر بھی نئی نئی صلاحیتیں اور مہارتیں سیکھ سکیں اور اپنی معلومات، تخلیقیت اور تجربے میں اضافہ کرسکیں۔
کیمپ میں آموزش کو بہتر کرنے اور مختلف صلاحیتوں اور مہارتوں کے فروغ کے لیے رقص،ڈراما،موسیقی،زومبا،آرٹ،کرافٹ،کٹھ پتلی تھیٹر،سائنس تجربات اور دوسرے تفریحی کھیل بھی کرائے جائیں گے۔
کیمپ میں شامل ماہرین اور پروفیشنل بطور مینٹر کام کریں گے اور طلبا کی رہنمائی کے ساتھ انھیں تحریک دیں گی۔ یونیورسٹی،عجائب خانہ اور آس پاس کے اہم مقامات کی سیر بھی کرائی جائے گی تاکہ ان کی تجرباتی آموزش بہتر ہوسکے۔کیمپ میں اساتذہ اور مینٹرز ہر طالب علم کی ترقی پر نظر رکھیں گے تاکہ جہاں مزید بہتر کرنے کی گنجائش ہو ووہاں وہ رہنمائی کرسکیں اور ان کی ہمہ جہت شخصیت کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…