Urdu News

ملیے ملیشا کھاروا سے ،جنہیں کہا جاتا ہے سلم پرنسیز آف انڈیا

ملیشا کھاروا:سلم پرنسیز آف انڈیا

ملیشا کھاروا چودہ سال کی عمر میں بنیں لگژری برانڈ کی ایمبیسڈر

مصنفہ:شروتی دکشت

مترجم:ڈاکٹر مہوش نور

ملیشا کھاروا چودہ سال کی ماڈل ہیں جنہیں ان کی قابلیت کی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

حالات ہم سے کیا کچھ کروا جاتے ہیں،لیکن کبھی کبھی کچھ لوگ ایسے بھی مل جاتے ہیں جو اپنی زندگی کے کسی بھی حالات میں سب کچھ چھوڑ کرآگے بڑھ جاتے ہیں۔یہ لوگ دوسروں کے لیے مشعل راہ بنتے ہیں اور اپنے جذبے سے دنیا فتح کر لینے کا دم خم رکھے ہیں۔اگر کوئی اپنی زندگی میں اڑان بھرنا چاہے اور خوابوں کو پورا کرنا چاہے تو نہ ہی اس کی عمر کوئی معنی رکھتی ہے اور نہ ہی اس کے سامنے آنے والی مشکلیں۔

ایسی ہی ایک کہانی ہے ملیشا کھاروا کی جنہیں “سلم پرنسیز آف انڈیا “کہا جاتا ہے۔ملیشا ٹین ایج ماڈل ہیں اور وہ کئی نوجوان لڑکیوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔۱۴ سال کی عمر میں ملیشا کنٹینٹ کرئیٹر ہیں اور سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ملیشا حال ہی میں ایک فیشن میگزین کے کور پر آئی ہیں اور ان پر ایک شارٹ فلم بھی بن چکی ہے۔

کون ہیں ملیشا؟

ملیشا اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی کی ایک جھگی بستی میں رہتی ہیں۔انہیں ۱۴ سال کی لگژری برانڈ ایمبیسڈر بنایا گیا ہے۔ان کے والد بچوں کی تقریب میں بطور جوکر بن کر جاتے ہیں اور ان کا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے۔”ملیشا کو اسٹیپ اپ ۲”فلم کے اداکار رابرٹ ہاف مین نے ڈس کور کیا تھا ۔انہیں ملیشا کی کزن کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو شوٹ کرنا تھا،لیکن کسی وجہ سے وہ نہ ہو پایا تب ملیشا سے ان کی ملاقات ہوئی۔اس کے بعد ملیشا کا ایک انسٹاگرام پیج بھی  بنایا گیا  جس میں دو لاکھ سے بھی زیادہ فالوورس ہیں۔

ایک انٹرویو میں رابرٹ نے بتایا تھا کہ ملیشا سے ملنا کسی فلم کے سین جیسا تھا جہاں وہ جھگی کے باقی لوگوں کے ساتھ کھڑی تھیں،لیکن ان کی صورت کو کوئی بھی دیکھ کر انہیں پسند کر سکتا تھا۔ہندوستانی  ذہنیت کہتی ہے کہ اگر کسی کا اسکین کلر ہلکا نہیں ہے تو وہ خوبصورت نہیں ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ ملیشا کو زیادہ ماڈلنگ کے آفر نہیں  ملتے ہیں ۔یہ کہا تھا رابرٹ ہاف میں نے اپنے ایک انٹرویو میں۔

سوشل انفلوانسر ہیں ملیشا

ملیشا بہت ہی ہنس مکھ لڑکی ہیں اور ان کی سوشل میڈیا پوسٹس سے اس بارے میں جانکاری ملتی ہے۔۲۰۲۰ میں ملیشا فالگونی شین اینڈ پیکاک کی پیکاک میگزین کی کور گرل بنی ہوئی تھیں۔یہ ان کے لیے ایک بہت ہی بڑی کامیابی تھی اور دھیرے دھیرے انہیں بہت سارے آفر بھی مل رہے ہیں۔

ملیشا کی ہر پوسٹ ان کی شخصیت کو اجاگر کرتی ہے۔ملیشا کو اپنے دوستوں اور اپنے بھائی کے ساتھ وقت گزارنا کافی اچھا لگتا ہے اور ان کی زندگی پر ایک دستاویزی فلم بھی بنی ہے جس کا نام ہے ”لائیو یور فئیری ٹیل”۔ملیشا چھوٹی چھوٹی چیزوں میں خوش ہو جاتی ہیں اور ان کا خواب ہے جہاز میں سفر کرنا۔

ملیشا نے اپنے ایک انٹرویومیں کہا ہے کہ وہ خالی وقت میں بیٹھ کر یہ سوچتی ہیں کہ ان کی زندگی کیسے بدل گئی ۔وہ بہت ہی خوش اور پر جوش ہیں کہ زندگی نے ان کے لیے کئی دروازے کھول دئیے ہیں۔انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ زندگی ایسے کروٹ لے گی۔ملیشا بہت سے خواب دیکھتی ہیں اور اپنے ہر خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے محنت کرنا چاہتی ہیں۔

انہیں کیک کھانا بہت پسند ہے اور انہیں اسٹرا بیری کیک سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے۔ملیشا اپنے خاندان کے لیے ایک اچھا گھر لینا چاہتی ہیں جس میں باتھ روم بھی ہو ۔ملیشا کہتی ہیں کہ وہ اپنا یہ خواب پورا کر کے رہیں گی۔

ملیشا کے یہ خواب بتاتے ہیں کہ کس طرح سے چھوٹی سےچھوٹی جگہ میں بھی بڑے خواب ہو سکتے ہیں اور کس طرح سے آپ کی زندگی خوش رہنے کے کئی موقعے دیتی ہے۔

ملیشا یہ سمجھاتی ہیں کہ آپ کی زندگی میں کچھ بھی ہو آپ کو ہمیشہ مثبت ہی سوچ رکھنی چاہیے۔یہی وجہ ہے کہ ملیشا بہت سے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

Recommended