کرناٹک کی سنی شیٹی نے 21 سال کی عمر میں فیمینا مس انڈیا 2022 کا خطاب جیت لیا ہے۔ سنی نے 31 کنٹسٹنٹ کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ دوسری جانب راجستھان کی روبل شیخاوت فرسٹ رنر اپ جب کہ اتر پردیش کی شناتا چوہان سیکنڈ رنر اپ رہیں۔ یہ تقریب اتوار (3 جولائی) کو دیر رات ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہوئی۔ سنی شیٹی چارٹرڈ فنانس اینالسٹ کورس کر رہی ہیں۔ انہیں ڈانس بہت پسند ہے۔ انہوں نے 4 سال کی عمر سے بھرت ناٹیم سیکھنا شروع کر دیاتھا۔
اس بار بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑہ، نیہا دھوپیا، ڈینو موریا، ڈیزائنر راہل کھنہ، روہت گاندھی، کوریوگرافر شیامک داور اور کرکٹر میتھالی راج مس انڈیا کے ججز پینل میں شامل تھے۔ ان کے علاوہ بالی ووڈ کی کئی اور مشہور شخصیات بھی اس تقریب میں نظر آئیں۔