Urdu News

فلم ‘بھولا’ کا موشن پوسٹر ریلیز، جانیئے کب ہوگا ٹیزر جاری؟

اجے دیوگن کی آنے والی فلم ‘بھولا’ کا موشن پوسٹر پیر کو ریلیز ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میکرز نے فلم کے ٹیزر کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ منظر عام پر آنے والے فلم کے موشن پوسٹر میں صرف ایک نامعلو م شخص کا بھبھوت لگاتے سر اور ترشول نظر آرہے ہیں۔ فلم کا یہ موشن پوسٹر اجے دیوگن نے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ فلم کا ٹیزر 22 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

اداکارہ تبو بھی اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’بھولا‘ میں نظر آئیں گی۔ یہ ایک ایموشنل ڈرامہ فلم ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے۔ اداکار اجے دیوگن نے فلم کی ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کی ہے۔ اس فلم کے ذریعے وہ اداکارہ تبو کے ساتھ نویں بار اسکرین شیئر کررہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلم اگلے سال 30 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

Recommended