Urdu News

کینز میں ہندوستان بھر کی فلمی شخصیات سرخ قالین پر جناب انوراگ ٹھاکر کے ہمراہ ہوں گی

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر

 

پچھترویں   کینز فلمی میلے میں سُرخ قالین کے فرشِ راہ ہونے کی تقریب ہندوستانی شائقین کے لیے ایک اہم تقریب ہو گی۔ ہندوستان بھر کی فلمی دنیا کی مشہور شخصیات 17 مئی کو 2022 کے کینز فلمی میلے کے افتتاح کے دن ہندوستانی وفد کے ایک حصے کے طور پر سرخ قالین پر نطر آئیں گی۔

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر ہندوستانی وفد برائے کینز کی قیادت کریں گے۔ مشہور شخصیات کی فہرست ہندوستان بھر میں موسیقی کی بڑی صنعتوں کے ستاروں پر مشتمل ہے۔ وفد  درج ذیل مشہور شخصیات پر مشتمل ہوگا۔

1۔ جناب اکشے کمار (اداکار اور فلم ساز، بالی ووڈ)

2۔ جناب اے آر رحمان (بین الاقوامی موسیقار)

3۔ جناب مامے خان (فوک موسیقار، گلوکار)

4۔ جناب نوازالدین صدیقی (اداکار، بالی ووڈ)

5۔ محترمہ نین تارا (اداکارہ، ملیالم، تامل)

6۔ محترمہ پوجا ہیگڑے (اداکارہ، ہندی، تیلگو)

7۔ جناب پرسون جوشی (چیئرمین، سی بی ایف سی)

8۔ جناب آر مادھوَن (اداکار اور فلمساز)، کانز میں راکٹری کے ورلڈ پریمیئر

9۔ جناب رکی کیج (موسیقار)

10۔ جناب شیکھر کپور (فلم ساز)

11۔ محترمہ تمنا بھاٹیہ (اداکارہ، ہندی، تیلگو، تامل فلمیں)

12۔ محترمہ وانی ترپاٹھی (اداکارہ)

اس سال کی اس تقریب میں شرکت کا مقصد ہندوستان کے بھر پور ذائقے اور تنوع یعنی  ثقافت، ورثہ، میراث، اور ترقی کو  سنیما کے ذریعے سامنے لانا ہے۔ وفد کے انتخاب میں ملک کے طول و عرض کا احاطہ کیا گیا ہے تاکہ ملک کی مختلف صلاحیتوں اور پہلوؤں کو نمائندگی مل سکے۔

حال ہی میں ختم ہونے والے ہندستان کے 52 ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں کئی نئے اقدامات کئے گئے۔ جیسے او ٹی ٹی پلیٹ فارموں پر منجملہ اوروں کے مثلاً نیٹ فِلِکس، امیزون پرائم  کے ساتھ تعاون اور آئندہ  کے 75 تخلیقی ذہنوں کی شناخت اور برکس فلم فیسٹیول کی منظوری۔ اسی جذبے کے تحت اس سال بھی کینز کے لیے کئی نئے اور دلچسپ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ فیسٹیول کے اس ایڈیشن کے کینز فلم مارکیٹ میں ہندوستان بطور آفیشل کنٹری آف آنر شریک ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ملک کو یہ اعزاز دیا گیا ہے اور یہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہندوستان اپنی آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ہندوستان اور فرانس اس سال سفارتی تعلقات کے 75 سال بھی منا رہے ہیں۔

وزیر موصوف نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ ہندوستان کو آئندہ کینز میں با اعزاز ملک کی بھی حیثیت حاصل رہے گی جس کے تحت 5 نئی صنعتوں کو موقع دیا جائے گا کہ وہ سمعی و بصری صنعت کو آگے بڑھائیں۔

Recommended