Categories: تفریح

شائقین کی توقعات پر کھڑی نہیں اتری فلم ’سمراٹ پرتھوی راج‘، باکس آفس کلیکشن میں زبردست گراوٹ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بالی ووڈ کے فٹنس فریک اداکار اکشے کمار اور مس ورلڈ مانوشی چھلر کی فلم سمراٹ پرتھوی راج گذشتہ ہفتے 03 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے سامعین کی جانب سے زیادہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ فلم نے پہلے دن 10.30 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی، لیکن جب اس کے بعد کے دنوں کے کلیکشن کی بات کی جائے تو اس میں زبردست کمی درج کی گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پہلے ہفتے کے آخر میں فلم کی کل کمائی 44.40 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی۔ فلم کو ریلیز ہوئے ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا ہے کہ اس کی کمائی میں زبردست کمی آئی ہے۔ پیر کے روز  اس نے صرف 5 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس کے بعد منگل کو فلم کی کمائی میں مزید کمی آئی اور اس نے ریلیز کے پانچویں دن صرف 4 کروڑ روپے کی کمائی کی، جس کے بعد اب تک اس کی کل کمائی 48.50 کروڑ کے قریب ہوئی  ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم'سمراٹ پرتھو ی راج' نے پہلے دن 10.70 کروڑ روپے، دوسرے دن 12.60 کروڑ روپے، تیسرے دن 16.10 کروڑ روپے اور چوتھے دن 05 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ خبروں پر یقین کیا جائے تو اب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ فلم کو شائقین نہیں مل رہے ہیں۔ اس لیے کئی شہروں میں شوز منسوخ کرنے پڑے۔ معلومات کے مطابق کولکاتا اور بنگلور میں سنگل ڈیجٹ شائقین کی وجہ سے شو کو منسوخ کرنا پڑا۔ تاہم دہلی میں صورتحال قدرے بہتر نظر آرہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ فلم 'سمراٹ پرتھوی راج' تاریخی پیریڈ ڈرامہ فلم ہے۔ فلم میں اکشے کمار سمراٹ پرتھوی راج کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اداکارہ مانوشی چھلر راج کماری  سنیوگیتا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ دوسری جانب فلم کے اہم کرداروں میں ’کاکا کنہ‘ کے کردار میں سنجے دت، راج کوی چند بردائی کے کردار میں سونو سود اور فلم کے اہم کرداروں میں آشوتوش رانا جے چند ہیں۔ آدتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کے ہدایت کار چندر پرکاش دویدی ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago