Urdu News

فلم ‘ستیہ پریم کی کتھا’ کا باکس آفس پر جلوہ قائم

فلم 'ستیہ پریم کی کتھا' کا باکس آفس پر جلوہ قائم

کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم ‘ستیہ پریم کی کتھا’ کو اب بھی شائقین کی جانب سے بھرپور پیار مل رہا ہے۔ اس نے تیسرے ہفتے کے آخر میں بھی باکس آفس پر اپنی مضبوط موجودگی برقرار رکھی ہے۔ سامعین کی محبت اور زبردست مثبت ردعمل کے ساتھ، فلم نے ہفتے کے روز 1.75 کروڑ کا بزنس کیا، جس سے ہندوستان میں اس کی کل کمائی  73.96 کروڑ ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ فلم سال کی سرپرائز ہٹ فلم بن کر ابھری ہے۔

پہلے دن 9.25 کروڑ کے کلیکشن کے ساتھ شاندار اوپننگ کرنے والی فلم نے جمعہ کو یعنی دوسرے دن 7 کروڑ، تیسرے دن ہفتہ کو 10.10 کروڑ اور چوتھے دن  اتوار کو12.15 کروڑ کے ساتھ اس کے  کلیکشن  میں اضافہ جاری ہے۔

اس کے بعد فلم نے پانچویں دن 4.21 کروڑ کا کلیکشن کر پیر کے روز کا ٹیسٹ پاس کر لیا جبکہ چھٹے دن یعنی منگل کو فلم نے 4.05 کروڑ کا بزنس کیا۔  وہیں فلم نے بدھ کے روز یعنی 7ویں دن 3.45 کروڑ کے ساتھ 50 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔اس سے  آٹھویں دن جمعرات کوفلم نے 3 کروڑ کا بزنس کیا۔

 وہیں 9ویں دن جمعہ کو فلم کا کلیکشن 2.85 کروڑ رہا اور 10ویں دن ہفتہ کو فلم نے 4.75 کروڑ کا بزنس کیا۔ اس کے ساتھ ہی ہفتہ کے روز  فلم کی کمائی میں 70 فیصد کا زبردست اضافہ نظر آیا۔ دوسری جانب سپر ہٹ کلب میں داخل ہوتے ہوئے فلم نے اتوار یعنی 11 ویں دن 5.25 کروڑ کمائے جس کی وجہ سے 11 دن کی فلم کی کل کمائی 66.06 کروڑ ہو گئی ہے۔

فلم نے 12ویں دنپیر کو 1.45 کروڑ  کا کلیکشن کیا اور  مزید کلیکشن کچھ اس طرح رہا- 13ویں دن منگل کو1.45 کروڑ،  14ویں دن بدھ کو1.15 کروڑ، 15 ویں دن جمعرات کو1.0 کروڑ، 16ویں دن جمعہ کو 1.10 کروڑ اور 17ویں دن ہفتہ 1.75 کروڑ  رہے۔ اس طرح 17 دنوں میں فلم کا نیٹ کلیکشن 73.96 کروڑ ہو گیا ہے۔

فلم ‘ستیہ پریم کی کتھا’ این جی ای اور نمہ پکچرز کے درمیان ایک بڑی پارٹنر شپ  کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کشور اروڑہ اور ہدایت کار سمیر ودوان کے ساتھ ساجد ناڈیادوالا اور شرین منتری کیڈیا نے  اپنی -اپنی فیچر فلموں کے لیے نیشنل ایوارڈ جیتا ہے۔ ‘ستیہ پریم کی کتھا’ 29 جون 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

Recommended