Urdu News

میری محبت کی کہانی میرے ساتھ قبر میں جائے گی: اداکار سلمان خان

بالی ووڈ اداکار سلمان خان

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اپنے پیار کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔ سلمان نے کہا کہ میری محبت کی کہانی میرے ساتھ قبر میں جائے گی۔ سلمان کے اس بیان کے بعد ہر طرف اس کا چرچا ہو رہا ہے۔ اس انٹرویو میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت سی باتیں بتائیں۔

تاہم سلمان کی ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ باکس آفس پر جادو جمانے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ فلم ایک ہفتے کے اندر 100 کروڑ روپے بھی کما نہیں سکی۔ سلمان کو حال ہی میں ایک میڈیا شو میں دیکھا گیا تھا۔ انٹرویو میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت سی باتیں بتائیں۔

سلمان نے مزید کہا، ‘‘کچھ لوگ نشے میں کچھ کہتے ہیں، میں تمہیں نہیں چھوڑوں گا وغیرہ وغیرہ۔ لیکن جب میں پیتا ہوں تو کہتا ہوں… جانے دو… لیکن ہر کوئی کبھی نہ کبھی غلطیاں کرتا ہے۔ اس انٹرویو میں سلمان نے اپنے پیار کے بارے میں بھی بڑا بیان دیا ہے۔ سلمان نے کہا کہ میری محبت کی کہانی میرے ساتھ قبر میں جائے گی۔ سلمان کے اس بیان کے بعد ہر طرف اس کا چرچا ہو رہا ہے۔

سلمان نے اب تک کئی لوگوں کو بالی ووڈ میں لانچ کیا ہے۔ تاہم سلمان پر کئی اداکاروں کا کیرئیر ختم کرنے کا الزام بھی لگا۔ ان الزامات پر سلمان خان نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں بہت کم لوگوں سے رابطے میں ہوں۔ جب میں کسی کے ساتھ کام کرتا ہوں تو میں صرف اس شخص سے بات کرتا ہوں۔ میں ہر بار پارٹی بھی نہیں کرتا۔ فلم انڈسٹری میں میرے جو دوست ہیں وہ بزرگ ہیں اور کچھ میرے بچپن کے دوست ہیں… میرے پاس کسی سے بحث کرنے کا وقت نہیں ہے۔

Recommended