Urdu News

فلم ‘رنگ رسیا’ میں بولڈ سین دے کر راتوں رات سرخیوں میں آگئی تھیں نندنا سین

بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی بھارتی اداکارہ نندنا سین

برتھ ڈے اسپیشل 19 اگست

بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی بھارتی اداکارہ نندنا سین 19 اگست 1967 کو کولکاتا میں پیدا ہوئیں۔ نندنا سین "نوبل انعام یافتہ" ماہر معاشیات امرتیہ سین اور بنگالی ادب کی معروف مصنفہ پدم شری نب نیتا دیو سین کی بیٹی ہیں۔ نندنا سین کا بچپن امریکہ میں گزرا۔ نندنا نے اپنے کیریئر کے طور پر اداکاری کا انتخاب کیا اور سال 1997 میں فلم گڑیا سے اداکاری کا آغاز کیا۔ گوتم سین کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں نندنا اداکار متھن چکرورتی کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں۔ اس فلم کے بعد نندنا کئی فلموں میں اداکاری کرتی نظر آئیں۔

انہوں نے بالی ووڈ کے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ بالی ووڈ کی سب سے مشہور اور سیکسی اداکارہ مانی جانے والی نندنا نے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم رنگ رسیا سے کافی سرخیاں حاصل کیں۔ فلم میں وہ اداکار رنبیر ہڈا کے اپوزٹ کافی بولڈ اوتار میں نظر آئیں۔ فلم میں ان کا نیوڈ سین کا کافی چرچا میں۔ ہندی کے علاوہ نندنا نے کئی ساؤتھ اور انگلش فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کی بڑی فلموں میں سیڈیوسنگ ماریا، برانچی، بلیک، دی مریکل: اے سائلنٹ لو اسٹوری، دی وار ودان، مائی وائفس مرڈر، ٹینگو چارلی، دی ورلڈ ان سین، اٹس اے مس میچ، دی فاریسٹ وغیر ہ شامل ہیں۔

2013 میں نندنا سین نے جان میک کینسن سے شادی کی اور 2014 میں وہ ایک بیٹی کی ماں بنیں۔ نندنا کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں اور کئی سماجی کاموں اور تنظیموں سے وابستہ ہیں اور بچوں کے تحفظ کے شعبے میں قابل ستائش کام کر رہی ہیں۔

Recommended