Urdu News

نیشنل اسکول آف ڈرامہ نے، روایتی علاقائی تھئیٹرکے پانچ پلے سیریز کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا

نیشنل اسکول آف ڈرامہ

 

نیشنل اسکول آف ڈرامہ نے آج سری ونائک  ناٹیہ منڈلی سربھی تھئیٹر ، حیدرآباد کے ذریعہ پیش کئے جانے والے   روایتی علاقائی  تھئیٹر کے پانچ  پلے کی سیریزکی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا ۔ یہ پانچ پلے، مایا بازار ، بھکت پرہلاد، پاٹھل بھیروی ، یشودھا کرشنا اور سری نواس کلیانم  پرمشتمل ہیں۔

ثقافت ،سیاحت اورشمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی اور آئی جی این سی اے  کے ممبر سکریٹری   ڈاکٹر سچیدانند جوشی کی  شرکت نے  اس موقع پر رونق بخشی ۔

اس موقع پر مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا  ‘‘ مجھےبے حدخوشی ہے کہ سربھی ناٹک منڈلی  جنوبی بھارت کی عظیم ثقافت کودلی میں  متعارف کرارہی ہے  اور جناب نریندر مودی جی  کے ‘‘ایک بھارت سریشٹھ بھارت’’ کے خواب کو بھی پورا کررہی ہے۔’’

جناب جی کشن ریڈی نے مزیدکہا ‘‘ 15 اگست  2022  کو جب بھارت اپنی آزادی کے  75 سال پورے کرے گا اس دن ہر گھر میں ہم ترنگا لہرائیں گے۔ ’’

مرکزی وزیر نے لوگوں  سے زوردے کر کہا کہ وہ کثیر تعداد میں  آئیں اور  روایتی علاقائی تھئیٹر کو  فروغ دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H5JT.jpg

مرکزی وزیر نے مزیدکہا ‘‘ بھارت اس سال اپنی آزادی کے 75سال پورے کررہا ہے  اور آزادی کا امرت مہوتسومنارہا ہے ۔ اس لئےیہ بے حد ضروری ہے کہ ہم اپنے ملک کی عظیم ثقافت  کو دنیا کےسامنے متعارف کرائیں  ۔’’

نیشنل اسکول آف ڈرامہ ،وزارت ثقافت ، حکومت ہند کے تحت  ایک بے حد اہم ثقافتی ادارہ ہے ۔متعدد پروگراموں اور اسکیموں کے ذریعہ  نیشنل اسکول آف ڈرامہ   ( این ایس ڈی )  اب بھارت کے تمام علاقوںمیں   اپنی موجودگی رکھتا ہے ۔وزارت ثقافت ، بھارت کی آزادی کے 75سال کا جشن  ، آزادی کا امرت مہوتسو  کے طورپر منارہی ہے ۔وزارت ثقافت  اس جشن میں  اپنے اختراعی    تصورات اور پروگراموں کے ذریعہ  حصہ لے رہی ہے جو نہ صرف   متعدد  مجاہدین آزادی کی حصولیابیوں  کو اجاگر کرتے ہیں بلکہ یہ بھارتی افراد کو اپنے ملک پر فخر کرنے اور اپنے ہم وطنوں کی بھلائی کے لئے  مزید کام کرنے کی بھی تحریک دیتے ہیں۔


Recommended