Urdu News

دیپیکا پادوکون کی سالگرہ پر ‘گہرائیاں ‘ کا نیا پوسٹر جاری، ریلیز کی نئی تاریخ کا بھی اعلان

دیپیکا پادوکون کی سالگرہ پر 'گہرائیاں ' کا نیا پوسٹر جاری، ریلیز کی نئی تاریخ کا بھی اعلان

ایمیزون پرائم ویڈیو نے اداکارہ دیپیکا پادوکون کو ان کی سالگرہ پر خصوصی تحفہ دیا ہے۔ ایمیزون پرائم نے آج فلم 'گہرائیاں ' کے 6 نئے پوسٹر جاری کیے ہیں۔ شکون بترا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔آج کے رشتوں  کی الجھنوں اور اس کے اندر کی پیچیدگیوں   کا پیش کیا گیا ہے۔

فلم میں دیپیکاپادوکون کے علاوہ اس کے دیگر مرکزی کرداروں کو ان پوسٹرس  کے ذریعے مختلف انداز میں دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ سب سے خاص پوسٹر جو سب کی توجہ مبذول کر رہا ہے وہ ہے دیپیکا اور سدھانت کا دل کو چھو لینے  والا پوز۔

دپیکا پادوکون نے خود یہ پوسٹرس  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے تمام مداحوں کے لیے شیئر کیے ہیں۔ انہوں نے لکھا، "آپ کے صبر اور مکمل محبت کے لیے، یہ اس خاص دن پر آپ سب کے لیے ایک خاص تحفہ ہے۔" ان پوسٹرس  پر شائقین  ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

دیپیکا پادوکون، سدھانت چترویدی اور اننیا پانڈے کے علاوہ، 'گہرائیاں ' میں دھیریہ کروا، نصیر الدین شاہ اور رجت کپور بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

Recommended