Urdu News

سامنے آیا فلم’فون بھوت‘کا نیا پرومو منظر عام پر،فلم ریلیز کب ہوگی؟

فلم فون بھوت کا ٹریلر جاری

کترینہ کیف، ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی کی آنے والی ہارر کامیڈی فلم ’فون بھوت‘ ان دنوں خبروں میں ہے۔ میکرز نے بدھ کو فلم کا نیا پرومو جاری کیا، جس میں اداکار جیکی شراف شامل ہیں۔

فلم فون بھوت میں جیکی شراف کے کردار کا نام آتمارام ہوگا۔ وہیں کترینا کیف بھی فلم میں بھوتنی کے کردار میں نظرآئیں گی۔جب کہ ایشان کھٹر اور سدھانت چترویدی دونوں بھوت پکڑنے والے کا کردار ادا کریں گے۔

اس فلم کے ذریعے کترینہ، ایشان اور سدھانت پہلی بار ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔فلم کے ہدایت کار گرمیت سنگھ ہیں۔

فلم کو رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی کہانی روی شنکرن اور جسوندر سنگھ باتھ نے لکھی ہے۔ فلم رواں سال 4 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

Recommended